حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
پوراکرتے ہیں؟ میں نے کہا: جی ہاں۔ اس نے کہا: وہ لوگ جنگ کرنے سے پہلے تمھیں کیا کہتے ہیں؟ میں نے کہا: وہ ہمیں تین باتوں میں سے ایک بات کی دعوت دیتے ہیں۔ پہلے تو ہمیں اپنے دین کی دعوت دیتے ہیں، اگر ہم اسے قبول کرلیں تو وہ ہمارے ساتھ وہی سلوک کرتے ہیں جو وہ اپنے ساتھ کرتے ہیں۔ پھر وہ ہمیں اس بات کی دعوت دیتے ہیں کہ ہم جزیہ اداکریں، وہ ہماری حفاظت کریں گے۔ ہم اگر ان دوباتوںکو نہ مانیں تو پھر وہ ہم سے جنگ کریں گے۔ پھر اس نے پوچھا: وہ اپنے امیروں کی اطاعت کرنے میں کیسے ہیں؟ میں نے کہا: وہ اپنے امیر کی سب سے زیادہ اطاعت کرنے والے لوگ ہیں۔ پھر اس نے پوچھا: وہ کن چیزوں کو حلال سمجھتے ہیں اور کن چیزوں کو حرام؟ میں نے اسے مسلمانوں کے حلال اور حرام کی تفصیل بتائی۔ اس نے پوچھا: کیا وہ حلال کو حرام اور حرام کو حلال کرلیتے ہیں؟میں نے کہا: نہیں۔ اس نے کہا: جب تک یہ لوگ حرام کو حلال اور حلال کو حرام نہیں کریں گے اس وقت تک یہ ہلاک نہیں ہوںگے۔ مجھے ان کے لباس کے بارے میں بتائو؟ میں نے ان کے لباس کی تفصیل بتائی۔ پھر اس نے کہا: اُن کی سواریوں کے بارے میں بتاؤ۔ میں نے کہا: ان کی سواریاں عربی گھوڑے ہیں۔ پھر میں نے عربی گھوڑوں کی صفات ذکرکیں۔ اس نے کہا: یہ تو بہت اچھے قلعے ہیں۔ پھر میں نے کہا: ان کی سواریاں اونٹ بھی ہیں، اور اونٹ کے بیٹھنے اور بوجھ اٹھاکر کھڑے ہونے کا سارا انداز بتایا۔ اس نے کہا: یہ تمام باتیں لمبی گردن والے جانور میں ہواکرتی ہیں (غالبا شاہِ چین نے اونٹ دیکھا نہ ہوگا)۔ پھراس نے یزدجرد کو جواب میں یہ لکھا کہ میرے پاس اتنا بڑالشکرہے کہ اگر میں اسے آپ کی مدد کے لیے بھیجوں تو اس کا پہلا حصہ ایران کے شہر مرو میں ہوگا اور آخری چین میں، لیکن میں اسے نہیں بھیجوںگا اور اسے نہ بھیجنے کی وجہ یہ نہیں ہے کہ آپ کا جو مجھ پر حق ہے میں اسے نہیں جانتا، بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کا جن لوگوں سے مقابلہ ہے آپ کے قاصدنے ان کے تمام حالات مجھے تفصیل سے بتائے ہیں، یہ ایسے زبردست لوگ ہیں کہ اگر یہ پہاڑوں سے ٹکراجائیں تو پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجائیں۔ اگر یہ اپنی ان صفات پر باقی رہے اور یوںہی بڑھتے رہے تو ایک دن مجھے بھی میری سلطنت سے ہٹادیںگے، اس لیے آپ ان سے صلح کرلیں اور صلح صفائی کے ساتھ ان کے ساتھ رہنے پر راضی ہوجائیں اور جب تک وہ آپ کو نہ چھیڑیں آپ انھیں کچھ نہ کہیں۔1 ہم اس کتاب میں جو کچھ لکھنا چاہتے ہیں یہ اس کا آخری مضمون ہے: فَالْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِيْ ھَدَانَا لِھٰذَا وَمَا کُنَّا لِنَھْتَدِيَ لَوْلَا أَنْ ھَدَانَا اللّٰہُ۔ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں اس خیر کی ہدایت نصیب فرمائی، اگر اللہ ہمیں ہدایت نہ دیتے تو ہم ازخود ہدایت نہ پاسکتے۔ اَللّٰہُمَّ لَوْلَا أَنْتَ مَا اھْتَدَیْنَا وَلَا تَصَدَّقْنَا وَلَا صَلَّیْنَا فَأَنْزِلَنْ سَکِیْنَۃً عَلَیْنَا