حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
إِذَا أَرَادُوْا فِتْنَۃً أَبَیْنَا اے اللہ! اگر تیری مہربانی شامل حال نہ ہوتی تو ہمیں ہدایت نہ ملتی اور نہ ہم صدقہ دیتے اور نہ ہم نماز پڑھتے۔ تُو ہم پر اطمینان اور سکینہ نازل فرما۔ جب مشرک لوگ ہم سے فتنہ والا کام کرانا چاہتے ہیں تو ہم انکار کردیتے ہیں۔ آج بروز بدھ محرم الحرام کے مہینے میں ہجرتِ نبوی (عَلٰی صَا حِبِھَا أَلْفُ أَلْفِ صَلَاۃٍ وَّتَحِیَّۃٍ) کے تیراسو اُناسی والے سال میں عبدِ ضعیف محمد یوسف سَلَّمَہُ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنِ التَّلَھُّفِ وَالتَّأَسُّفِ کے ہاتھوں کتاب ’’ حیاۃالصحابہ ؓ ‘‘ مکمل ہوئی۔ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے کتاب کی تیسری جلد کی طباعت منگل ۱۲ربیع الثانی ۱۳۸۵ھ مطابق ۱۰ اگست ۱۹۶۵ء کو پوری ہوئی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے آج بروز بدھ ۲۷ شوال ۱۴۱۵ھ مطابق ۲۹ مارچ ۱۹۹۵ء کو ترجمہ مکمل ہوا۔ محمد احسان الحق مدرسہ عربیہ رائے ونڈ لاہور۔ پاکستان …٭ ٭ ٭…