حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اسے پہنا اور اسے اچھی طرح باندھ لیا، حالاںکہ انھوں نے اس سے پہلے نہ جاہلیت میں شلوار پہنی تھی اور نہ اسلام میں۔ اور فرمایا: گزشتہ رات میں نے حضورﷺکو اور حضرت ابوبکر اور حضرت عمر ؓ کو خواب میں دیکھا۔ ان حضرات نے مجھ سے فرمایا: صبر کرو، کیوںکہ تم کل رات ہمارے پاس آکر اِفطار کروگے۔ پھر قرآن شریف منگوایا اور کھول کر اپنے سامنے رکھ لیا۔ چناںچہ جب وہ شہید ہوئے تو قرآن اسی طرح ان کے سامنے تھا۔ 1 حضرت حسن یا حضرت حسین ؓ فرماتے ہیں: حضرت علی ؓ نے فرمایا: خواب میں مجھے میرے محبوب یعنی نبی کریم ﷺ ملے۔ میں نے حضورﷺ سے ان کے بعد عراق والوں کی طرف سے پیش آنے والی تکلیفوں کی شکایت کی تو آپ نے مجھ سے وعدہ فرمایا کہ عن قریب تمھیں ان سے راحت مل جائے گی۔ چناںچہ اس کے بعد حضرت علی ؓ صرف تین دن ہی زندہ رہے۔ 2 حضرت ابو صالح کہتے ہیں: حضرت علی ؓ نے فرمایا: میں نے خواب میں نبی کریم ﷺ کو دیکھا تو میں نے آپ سے آپ کی اُمت کی شکایت کی کہ وہ مجھے جھٹلاتے ہیں اور تکلیف پہنچاتے ہیں، پھر میں رونے لگا۔ آپ نے فرمایا: مت روئو اور ادھر دیکھو! میں نے ادھر دیکھا تو مجھے دو آدمی نظر آئے جو بیڑیوں میں بندھے ہوئے تھے۔ (بظاہر یہ حضرت علی ؓ کا قاتل ابنِ ملجم اور اس کا ساتھی ہوگا) اور بڑے بڑے پتھر ان دونوں کے سر پر مارے جارہے تھے جس سے ان کے سر ریزہ ریزہ ہوجاتے پھر سر ٹھیک ہوجاتے (یوں ہی ان دونوں کو مسلسل عذاب دیاجارہاتھا)۔ حضرت ابوصالح کہتے ہیں: میں اگلے دن اپنے روزانہ کے معمول کے مطابق صبح کے وقت گھر سے حضرت علی ؓ کی طرف چلا۔ جب میں قصائیوں کے محلے میں پہنچا تو مجھے کچھ لوگ ملے جنھوں نے بتایا کہ امیرالمؤمنین کو شہید کریاگیا۔ 3 حضرت فِلْفِلَہ جُعْفی کہتے ہیں: میں نے حضرت حسن بن علی ؓ کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ نبی کریم ﷺ عرش سے چمٹے ہوئے ہیں اور حضرت ابوبکر ؓ حضور ﷺ کی کمر کو پکڑے ہوئے ہیں اور حضرت عمر ؓ حضرت ابوبکر ؓ کی کمر پکڑے ہوئے ہیں اور حضرت عثمان ؓ حضرت عمر کی کمر کو پکڑے ہوئے ہیں۔ اور میں نے دیکھا کہ آسمان سے زمین پر خون گر رہاہے۔ جب حضرت حسن ؓ نے یہ خواب سنایا تو وہاں کچھ شیعہ لوگ بھی بیٹھے ہوئے تھے، انھوں نے پوچھا: کیا آپ نے حضرت علی ؓ کو خواب میں نہیں دیکھا؟ حضرت حسن نے فرمایا: مجھے سب سے زیادہ تو یہی پسند ہے کہ میں حضرت علی کو حضور ﷺ کی کمر پکڑے ہوئے دیکھتا، لیکن کیا کروں میں نے خواب میں دیکھاہی وہی ہے جو میں نے آپ لوگوں کو سنایاہے۔ آگے اور بھی حدیث ہے۔ 1 حضرت حسن ؓ نے فرمایا: اے لوگو! میں نے آج رات عجیب خواب دیکھا۔ میںنے دیکھا کہ اللہ تعالیٰ اپنے عرش پر ہیں، اتنے میں حضورﷺ تشریف لائے اور آکر عرش کے ایک پائے کے پاس کھڑے ہوگئے۔ پھر حضرت ابوبکر ؓآئے اور آکر حضورﷺ کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر کھڑے ہوگئے۔ پھر حضرت عمر ؓ آئے اور حضرت ابوبکر کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر کھڑے ہوگئے۔ پھر حضرت