حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
المؤمنین!)آپ جوکارنامے سرانجام دے گئے ہیں ان تک پہنچنے کے لیے کوئی تھوڑی محنت کرے یا زیادہ وہ کبھی بھی ان تک نہیں پہنچ سکتا بلکہ پیچھے رہ جائے گا۔بہت بڑے کام تو آپ پورے کرگئے، لیکن ان کے بعد ایسی مصیبتیں چھوڑ گئے جوایسی کلیوں میں ہیں جو ابھی پھوٹی نہیں۔ 1 حضرت سلیمان بن یسار کہتے ہیں: ایک جنّ نے حضرت عمر ؓ پر نوحہ کرتے ہوئے اشعار پڑھے: عَلَیْکَ سَلَامٌ مِّنْ أَمِیْرٍ وَّبَارَکَتْ یَدُ اللّٰہِ فِيْ ذَاکَ الْأَدِیْمِ الْمُخَرَّقٖ اے امیرالمؤمنین! آپ پر سلامتی ہو اور اللہ اپنی قدرت سے اس کھال میں برکت عطافرمائے جس کو پھاڑ دیاگیا۔ قَضَیْتَ أُمُوْرا ثُمَّ غَادَرْتَ بَعْدَھَا بَوَائِقَ فِيْ أَکْمَامِھَا لَمْ تُفَتَّقٖ فَمَنْ یَّسْعَ أَوْ یَرْکَبْ جَنَاحَيْ نَعَامَۃٍ لِیُدْرِکَ مَا قَدَّمْتَ بِالْأَمْسِ یُسْبَقٖ ان دونوں شعروں کا ترجمہ گزرچکاہے۔ أَبْعَدَ قَتِیْلٍ بِالْمَعِیْنَۃِ أَظْلَمَتْ لَہُ الْأَرْضُ تَھْتَزُّ الْعِضَاہُ بِأَسْوُقٖ وہ شخصیت جن کے قتل ہونے کی وجہ سے ساری زمین تاریک ہوگئی ہے، کیا ان کے قتل ہونے کے بعد کیکر کے درخت اپنے تنوں پر لہلہارہے ہیں؟یعنی نہیں ،بلکہ یہ درخت بھی ان کی شہادت پر افسردہ ہیں اور انھوں نے لہلہانا چھوڑدیا ہے۔ 2 حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں: حضرت عمر بن خطاب ؓ کے انتقال کے تین دن بعد جنات نے یہ اشعار پڑھ کر ان کی شہادت پر نوحہ کیا۔ اور پھر یہی پچھلے چار شعر دوسری ترتیب سے ذکر کیے اور پھر پانچواں شعر یہ ذکر کیا: فَلَقَّاکَ رَبِّيْ فِيْ الْجِنَانِ تَحِیَّۃً وَمِنْ کِسْوَۃِ الْفِرْدَوْسِ مَا لَمْ یُمَزَّقٖ میراربّ آپ کو جنتوں میں سلام پہنچائے اور آپ کو جنت الفردوس کے ایسے کپڑے پہنائے جوکبھی نہیں پھٹیں گے۔ 1 حضرت اُمّ سلمہؓ فرماتی ہیں: میں نے جنات کو حضرت حسین بن علی ؓ پر نوحہ کرتے ہوئے سنا ہے۔ 2 ایک مرتبہ حضرت اُمّ سلمہؓنے فرمایا: جب سے حضورﷺ کا انتقال ہوا ہے میں نے کبھی بھی جنّ کو کسی کے مرنے پر نوحہ کرتے ہوئے نہیں سنا، لیکن آج رات میں نے سناہے اور میرا خیال یہ ہے کہ میرا بیٹا (حضرت حسین ؓ) فوت ہوگیاہے۔ چناںچہ انھوں نے اپنی باندی سے کہا: باہر جا اور پتا کرکے آ۔ چناںچہ باندی نے آکر بتایا کہ واقعی حضرت حسین ؓ شہید ہوگئے ہیں۔ پھر حضرت اُمّ سلمہؓنے