حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
فَشَمَّرْتُ عَنْ ذَیْلِ الْإِزَارِ وَوَسَّطَتْ بِيَ الذِّعْلِبُ الْوَجْنَائُ غَبَرَ السَّبَاسِبٖ فَأَشْھَدُ أَنَّ اللّٰہَ لاَ شَيْئَ غَیْرُہٗ وَأَنَّکَ مَأْمُوْنٌ عَلٰی کُلِّ غَائِبٖ وَأَنَّکَ أَدْنَی الْمُرْسَلِیْنَ وَسِیْلَۃً إِلَی اللّٰہِ یَا ابْنَ الْأَکْرَمِیْنَ الْأَطَایِبٖ فَمُرْنَا بِمَا یَأْتِیْکَ یَا خَیْرَ مَنْ مَشٰی وَإِنْ کَانَ فِیْمَا جَائَ شَیْبُ الذَّوَائِبٖ وَکُنْ لِيْ شَفِیْعًا یَوْمَ لاَ ذُوْ شَفَاعَۃٍ سِوَاکَ بِمُغْنٍ عَنْ سَوَادِ بْنِ قَارِبٖ اِبتدائی رات کے کچھ حصے کے گزر جانے اور میرے کچھ سولینے کے بعد مجھ سے سرگوشی کرنے والا جنّ میرے پاس تین رات آتارہا، اور جہاں تک میں نے اسے آزمایا وہ جھوٹا نہیں تھا۔ اور ہر رات مجھ سے یہی کہتا رہا کہ تمہارے پاس ایک رسول آیا ہے جو قبیلہ لؤی بن غالب میں سے ہے۔ اس پر میں نے سفرکے لیے اپنی لنگی چڑھالی اور (میں نے سفر شروع کردیا اور) تیز رفتار بڑے رخساروں والی اونٹنی مجھے لے کر ہموار اور وسیع غبار آلود میدانوں میں چلتی رہی۔میں گواہی دیتاہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی چیز (عبادت کے لائق) نہیں اور آپ غیب کی ہر بات کے بارے میں قابلِ اعتماد ہیں۔ اور اے قابلِ احترام اور پاکیزہ لوگوں کے بیٹے! آپ اللہ تک پہنچنے کے لیے تمام رسولوں میںسب سے زیادہ قریبی وسیلہ ہیں۔ اور اے روئے زمین پر چلنے