حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مجھے اس بات پر تعجب ہے کہ جنات حق کو تلاش کررہے ہیں اور سفید اونٹوں پر کجاوے باندھ کر ہر طرف کا سفر کررہے ہیں۔ یہ سب ہدایت حاصل کرناچاہتے ہیں اس لیے مکہ جارہے ہیں۔ سچا جن اور جھوٹا جنّ دونوں ایک جیسے نہیں ہوسکتے،لہٰذا تم سفر کرکے اس ہستی کے پاس جائو جو بنی ہاشم میں چیدہ اور عمدہ ہیں، اور ہدایت میں پہلے کرنے والا دیر کرنے والے کی طرح نہیں ہوگا بلکہ اس سے اَفضل ہوگا۔ میں نے اس جنّ سے کہا: مجھے سونے دو، مجھے شام سے بہت نیند آرہی ہے۔ اگلی رات وہ میرے پاس پھر آیا اور اس نے پھر پائوں مارکر کہا: اے سواد بن قارب! اٹھ اور میری بات سن اور اگر تیرے اندر عقل ہے تو سمجھ لے کہ لؤی بن غالب میں ایک رسول مبعوث ہوا ہے جو اللہ اور اس کی عبادت کی دعوت دے رہاہے۔ پھر وہ یہ شعر پڑھنے لگا: عَجِبْتُ لِلْجِنِّ وَتِحْیَارِھَا وَشَدِّھَا الْعِیْسَ بِأَکْوَارِھَا تَھْوِيْ إِلٰی مَکَّۃَ تَبْغِي الْھُدٰی مَا مُؤْمِنُوا الْجِنِّ کَکُفَّارِھَا فَارْحَلْ إِلَی الصَّفْوَۃِ مِنْ ھَاشِمٍ بَیْنَ رَوَابِیْھَا وَأَحْجَارِھَا مجھے اس بات پر تعجب ہے کہ جنات حیران پریشان ہیں اور سفیداونٹوں پر کجاوے باندھ کر ہر طرف کا سفر کررہے ہیں۔ یہ سب ہدایت حاصل کرنا چاہتے ہیں اس لیے مکہ جارہے ہیں۔ مؤمن جنّ کافر جنّ جیسے نہیںہوسکتے،لہٰذا تم سفر کرکے اس ہستی کے پاس جائو جو بنی ہاشم میں چیدہ اور برگزیدہ ہیں، اور مکہ کے ٹیلوں اور پتھروں کے درمیان رہتے ہیں۔ میں نے اس سے کہا:مجھے سونے دو، مجھے شام سے بہت نیند آرہی ہے۔ تیسری رات وہ پھر میرے پاس آیا اور پھر پائوں مار کر کر کہا: اے سواد بن قارب! اٹھ اور میری بات سن، اور اگر تیرے اندر عقل ہے تو سمجھ لے کہ لؤی بن غالب میں ایک رسول مبعوث ہواہے جو اللہ کی اور اس کی عبادت کی دعوت دے رہاہے۔ پھر وہ یہ اشعار پڑھنے لگا: عَجِبْتُ لِلْجِنِّ وَتِجْسَاسِھَا