حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
وَأَقْعُدُ یَوْمَ الْوَزْنِ فِي الْکِفَّۃِ الَّتِيْ تَکُوْنُ عَلَیْھَا جَاھِدًا فِي التَّثَاقُلٖ اور اعمال تولے جانے کے دن یعنی قیامت کے دن میں اس پلڑے میں بیٹھوں گا جس کو بھاری کرنے کی آپ پوری کوشش کررہے ہوں گے۔ فَلَا تَنْسَنِيْ وَاعْلَمْ مَکَانِيْ فَإِنَّنِيْ عَلَیْکَ شَفِیْقٌ نَاصِحٌ غَیْرُ خَاذِلٖ لہٰذا آپ مجھے بھلانہ دینا اور میرے مرتبہ کو جان لو، کیوںکہ میں آپ کا بڑاشفیق اور بہت خیرخواہ ہوں، اور کبھی آپ کو بے یارومددگارنہیں چھوڑوںگا۔ فَذٰلِکَ مَا قَدَّمْتَ مِنْ کُلِّ صَالِحٍ تُلَاقِیْہِ إِنْ أَحْسَنْتَ یَوْمَ التَّوَاصُلٖ یہ آپ کے وہ نیک اعمال ہیں جو آپ نے آگے بھیجے ہیں، اگر آپ ان کو اچھی طرح کریں گے توایک دوسرے سے ملاقات کے دن یعنی قیامت کے دن آپ کی ان اعمال سے ملاقات ہوجائے گی۔ یہ اَشعار سن کر حضورﷺ بھی رونے لگے اور سارے مسلمان بھی۔ اس کے بعد حضرت عبد اللہ بن کرز ؓ مسلمانوں کی جس جماعت کے پاس سے گزر تے وہ انھیں بلاکر ان سے ان اَشعار کی فرمایش کرتے اور جب حضرت عبداللہ انھیں یہ اشعار سناتے تو وہ سب رونے لگ جاتے۔ 1 امیرالمؤمنین حضرت عمر بن خطاب ؓ کی نصیحتیں ایک مرتبہ حضرت عمر ؓ نے ایک آدمی کو یہ نصیحت فرمائی: لوگوں میں لگ کر اپنے سے غافل نہ ہوجائو،کیوںکہ تم سے اپنے بارے میں پوچھا جائے گا لوگوں کے بارے میں نہیں پوچھا جائے گا۔ اِدھر اُدھر پھر کر دن نہ گزار دیا کرو،کیوںکہ تم جو بھی عمل کروگے وہ محفوظ کرلیا جائے گا۔ جب تم سے کوئی براکام ہوجایاکرے تو اس کے بعد فوراً کوئی نیکی کا کام کرلیا کرو، کیوںکہ جس طرح نئی نیکی پرانے گناہ کو بہت زیادہ تلاش کرتی ہے اور اسے جلدی سے پالیتی ہے، اس طرح اس سے زیادہ تلاش کرنے والی میں نے کوئی چیز