حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
أُرَجِّعُ مَقْرُوْنًا بِمَا ھُوَ شَاغِلٖ میں جنازے کے ساتھ اس گھر تک جائوں گا جو آپ کا ٹھکانا ہے، جس میں لوگ آ پ کو داخل کردیں گے، پھر واپس آکر میں ان کاموں میں لگ جائوں گا جن میں میں مشغول تھا۔ کَأَنْ لَّمْ یَکُنْ بَیْنِيْ وَبَیْنَکَ خُلَّۃٌ وَلاَ حُسْـنُ وُدٍّ مَرَّۃً فِي التَّـبَاذُلٖ اور چند ہی دنوں کے بعد ایسی حالت ہوجائے گی کہ گویا میرے اور آپ کے درمیان کوئی دوستی ہی نہیں تھی، اور نہ ہی کوئی عمدہ محبت تھی جس کی وجہ سے ہم ایک دوسرے پر خرچ کرتے تھے۔ فَذٰلِکَ أَھْلُ الْمَرْئِ ذَاکَ غَنَاؤُھُمْ وَلَیْسَ وَإِنْ کَانُوْا حِرَاصًا بِطَائِلٖ یہ مرنے والے کے اہل وعیال اور رشتہ دار ہیں، یہ بس اتناہی کام آسکتے ہیں۔ اگر چہ انھیں مرنے والے کو فائدہ پہنچا نے کا بہت تقاضا ہے، لیکن یہ اس سے زیادہ فائدہ نہیں پہنچاسکتے۔ وَقَالَ امْرُؤٌ مِنْھُم: أَنَا الْأَخُ لَا تَریٰ أَخًا لَکَ مِثْلِيْ عِنْدَ کَرْبِ الزَّلاَزِلٖ ان میں سے تیسرے بھائی نے کہا:میں آپ کا اصلی بھائی ہوں اور ہلادینے والی پریشانی یعنی موت کے آنے پر آپ کو میرے جیسا کوئی بھائی نظرنہیں آئے گا۔ لَدَی الْقَبْرِ تَلْقَانِيْ ھُنَالِکَ قَاعِدًا أُجَادِلُ عَنْکَ الْقَوْلَ رَجْعَ التَّجَادُلٖ آپ مجھے قبر کے پاس ملیں گے، میں وہاں بیٹھا ہوا ہوں گا اور باتوں میں آپ کی طرف سے جھگڑا کروںگا اور ہر سوال کا جواب دوںگا۔