حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
وَقَالَ امْرُوٌ قَدْ کُنْتُ جِدًّا أُحِبُّہٗ وَأُوْثِرُہٗ مِنْ بَیْنِھِمْ فِي التَّفَاضُلٖ پھر وہ آدمی بولا جس سے مجھے بہت محبت تھی، اور زیادہ دینے اور بڑھانے میں میں اسے باقی تمام لوگوں پر ترجیح دیتا تھا۔ غَنَائِيْ أَنِّيْ جَاھِدٌ لَکَ نَاصِحٌ إِذَا جَدَّ جِدُّ الْکَرْبِ غَیْرُ مُقَاتِلٖ اس نے کہا: میں آپ کا اتنا کام کرسکتا ہوں کہ جب پریشان کن موت واقعی آجائے گی تو آپ کو بچانے کی کوشش کروں گا، آپ کا بھلا چاہوں گا، لیکن میں آپ کی طرف سے لڑنہیں سکوں گا۔ وَلٰـکِنَّنِيْ بَاکٍ عَلَیْکَ وَمُعْوِلٌ وَمُثْنٍ بِخَیْرٍ عِنْدَ مَنْ ھُوَ سَائِلٖ البتہ آپ کے مرنے پر روئوں گا اور خوب اونچی آواز سے روئوں گا اور آپ کے بارے میں جو بھی پوچھے گا میں اس کے سامنے آپ کی خوبیاں بیان کرکے آپ کی تعریف کروں گا۔ وَ مُتَّبِعُ الْمَاشِیْنَ أَمْشِيْ مُشَیِّعًا أُعِیْنُ بِرِفْقٍ عُقْبَۃً کُلَّ حَامِلٖ اور آپ کے جنازے کو لے کر جو لوگ چلیں گے میں بھی رخصت کرنے کے لیے ان کے پیچھے چلوں گا اور ہر اٹھا نے والے کی باری میں نرمی سے اٹھاکر اس کی مدد کروں گا۔ إِلٰی بَیْتِ مَثْوَاکَ الَّذِيْ أَنْتَ مُدْخَلٌ