حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
فَمَاذَا لَدَیْکُمْ فِي الَّذِيْ ھُوَ غَائِلٖ بہت لمبی جدائی ہے جس کا کوئی بھروسہ نہیں، اب بتائو اس ہلاک کرنے والی موت کے بارے میں تم لوگ میری کیا مدد کرسکتے ہو؟ فَقَالَ امْرُوٌ مِّنْھُمْ أَنَا الصَّاحِبُ الَّذِيْ أُطِیْعُکَ فِیْمَا شِئْتَ قَبْلَ التَّزَایُلٖ ان تینوں میں سے ایک بولا کہ میں تمہارا ساتھی ہوں، لیکن جداہونے سے پہلے تم جو کہو گے تمہاری وہ بات مانوںگا۔ فَأَمَّا إِذَا جَدَّ الْفِرَاقُ فَإِنَّنِيْ لِمَا بَیْنَنَا مِنْ خُلَّۃٍ غَیْرُ وَاصِلٖ اور جب جدائی ہوجائے گی تو پھر میں آپس کی دوستی کو باقی نہیں رکھ سکتا اسے نباہ نہیں سکتا۔ فَخُذْ مَا أَرَدْتَّ الْاٰنَ مِنِّيْ فَإِنَّنِيْ سَیُسْلَکُ بِيْ فِيْ مَھِیْلٍ مِّنْ مَّھَائِلٖ اب تو تم مجھ سے جو چاہے لے لو، لیکن جدائی کے بعد مجھے کسی ہولناک راستہ پر چلادیا جائے گا پھر کچھ نہیں لے سکوگے۔ فَإِنْ تُبْقِنِيْ لَا تُبْقِ فَاسْتَنْفِدَنَّنِيْ وَعَجِّلْ صَلاَحًا قَبْلَ حَتْفِ مُعَاجِلٖ پھر اگر تم مجھے باقی رکھنا چاہو گے تو باقی نہیں رکھ سکو گے، لہٰذا مجھے خرچ کرکے ختم کردو اور جلد آنے والی موت سے پہلے جلدی سے اپنے عمل ٹھیک کرلو۔