حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کہ اللہ کے سواکوئی معبود نہیں اور میں اللہ کا رسول ہوں، اور پھر وہ ٹھیک ٹھیک چلتا رہے، تو وہ ضرور جنت میں داخل ہوگا۔ اور میرے ربّ عز وجل نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ میری اُمت میں سے ستّر ہزار آدمی جنت میں حساب کتاب اور عذاب کے بغیر داخل کرے گا۔ اور مجھے امید ہے کہ آپ لوگ اور آپ لوگوں کے نیک ماں باپ اور نیک بیوی بچے جنت میں پہلے اپنے ٹھکانوں میں پہنچ جائیں گے، پھر وہ ستّرہزار جنت میں داخل ہوں گے۔1 ایک روایت میں یہ ہے کہ حضرت ابوبکر ؓ نے کہا تھا کہ اس کے بعد آپ سے جو اجازت مانگے گا وہ یقینا بڑا نادان ہوگا۔ حضرت انس ؓ فرماتے ہیں کہ حضورﷺ نے فرمایا: اے فلاں! تم نے ایسے اور ایسے کیا ہے؟ اس نے کہا: نہیں، اس ذات کی قسم جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں! میں نے ایسے نہیں کیا۔ چوںکہ حضورﷺ کو معلوم تھا کہ اس نے یہ کام کیا ہے، اس لیے آپ نے اس سے کئی مرتبہ پوچھا (لیکن ہر مرتبہ وہ یہی جواب دیتارہا)۔ حضورﷺ نے فرمایا: چوںکہ تم لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُکی تصدیق کررہے ہو اس وجہ سے تمہارے اس گناہ کو مٹادیاگیا۔2 ایک روایت میں یہ ہے کہ حضورﷺ نے فرمایا: تمہارے لَا إِلٰـہَ إِلَّا اللّٰہُ کی تصدیق کرنے کی وجہ سے تمہارے جھوٹ کا کفارہ ہوگیا۔3 حضرت ابنِ زبیر ؓ فرماتے ہیں کہ حضورﷺ نے فرمایا کہ ایک آدمی نے جھوٹی قسم کھائی اور یوں کہا کہ اس اللہ کی قسم جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں! تو (جھوٹی قسم کھانے کا) گناہ معاف کردیا گیا(کیوںکہ اس نے قسم کے ساتھ لَا إِلٰـہَ إِلَّا ہُوَ کے الفاظ بھی کہہ دیے تو ان الفاظ کی برکت سے وہ گناہ معاف ہو گیا)۔ حضرت ابو موسیٰ ؓ فرماتے ہیں کہ حضو ر ﷺ نے فرمایا کہ جہنمی لوگ جب جہنم میں اکٹھے ہوجائیں گے اور ان کے ساتھ کچھ قبلہ کوما ننے والے یعنی کچھ مسلمان بھی ہوں گے، تو وہ کافر مسلمانوں سے کہیں گے کہ کیا تم لوگ مسلمان نہیں تھے؟ وہ مسلمان جواب دیں گے: کیوں نہیں! ہم تو مسلمان تھے۔ کفار کہیں گے: تمہارے اسلام کا تمھیں کیا فائدہ ہو ا؟ تم بھی ہمارے ساتھ جہنم میں آگئے۔ مسلمان جواب میں کہیں گے: ہمارے کچھ گناہ تھے جن کی وجہ سے ہم پکڑے گئے اور جہنم میں ڈال دیے گئے۔ مسلمانوں کے اس جواب کو اللہ تعالیٰ سنیں گے اور (فرشتوں کو) حکم دیں گے۔ چناںچہ جہنم میں جتنے قبلہ کو ما ننے والے مسلمان ہوں گے وہ سب اس میں سے نکال دیے جائیں گے۔ جب جہنم میں باقی رہ جانے والے کافریہ منظر دیکھیں گے تو وہ کہیں گے: ا ے کاش! ہم بھی مسلمان ہوتے، تو جیسے یہ نکل گئے ہم بھی جہنم سے نکل جاتے۔ پھر حضورﷺ نے أَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیطٰنِ الرَّجِیْمِ پڑھ کر یہ آیا ت پڑھیں: {الٓرٰ قف تِلْکَ اٰیٰتُ الْکِتٰبِ وَقُرْاٰنٍ مُّبِیْنٍ آیت کا نشان رُبَمَا یَوَدُّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا لَوْ کَانُوْا مُسْلِمِیْنَ آیت کا نشان}1 الٓرٰ۔ یہ آیتیں ہیں ایک کامل کتاب اور قرآن واضح کی۔ کافر لوگ بار بار تمنا کریں گے: کیا خوب ہوتا اگر وہ مسلمان ہوتے!2 حضرت انس ؓ فرماتے ہیں کہ حضورﷺ نے فرمایا کہ لَا إِلٰـہَ إِلَّا اللّٰہُ والوںمیں سے کچھ لوگ اپنے گناہوں کی وجہ سے جہنم میں چلے