حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ایک روایت میں یہ ہے کہ اپنا دایاں ہاتھ اپنی پیشانی پر پھیرتے اور فرماتے: اَللّٰھُمَّ أَذْھِبْ عَنِّيَ الْغَمَّ وَالْحُزْنَ۔ اے اﷲ! تو ہر غم اور پریشانی کو مجھ سے دور فرمادے۔2 حضرت ابو ایوبؓفرماتے ہیں: جب بھی میں نے تمہارے نبی کریم ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی تو میں نے انھیں نماز سے فارغ ہو کر یہی کہتے ہوئے سنا: اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ خَطَایَايَ وَذُنُوْبِيْ کُلَّھَا۔ اَللّٰھُمَّ وَأَنْعِشْنِيْ وَاجْبُرْنِيْ وَاھْدِنِيْ لِصَالِحِ الأَعْمَالِ وَالأَخْلاَقِ لَا یَھْدِيْ لِصَالِحِھَا وَلَا یَصْرِفُ سَیِّئَھَا إِلَّا أَنْتَ۔ اے اﷲ!میری تمام خطائیں اور گناہ معاف فرما۔ اے اﷲ!مجھے بلندی عطا فرما، اور میری کمیوں کو دور فرما، اور مجھے نیک اعمال اور اچھے اخلاق کی ہدایت نصیب فرما، (اس لیے کہ) اچھے کاموں اور اچھے اخلاق کی ہدایت تیرے سوا اور کوئی نہیں دے سکتا، اور برے کاموں اور برے اَخلاق کو تیرے سوا اور کوئی ہم سے دور نہیں کر سکتا۔ 1 حضرت ابنِ عمرؓ فرماتے ہیں: جب بھی میں نے تمہارے نبی ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی تو نماز سے فارغ ہوتے ہی حضورﷺ کو یہی کہتے ہوئے سنا: اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِيْ خَطَئِيْ وَعَمَدِيْ، اَللّٰھُمَّ اھْدِنِيْ لِصَالِحِ الأَعْمَالِ وَالأَخْلاَقِ إِنَّہٗ لَا یَھْدِيْ لِصَالِحِھَا وَلَا یَصْرِفُ سِیَّئَھَا إِلَّا أَنْتَ۔ اے اﷲ!میں نے جو گناہ بھولے سے کیے اور جو جان کر کیے وہ سب معاف فرما۔ (باقی ترجمہ گزر چکا ہے)۔2 حضرت اُمِّ سَلَمہؓ فرماتی ہیں: حضورﷺ فجر کی نماز کے بعد یہ دعا پڑھتے: اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُکَ رِزْقًا طَیِّبًا وَعِلْمًا نَافِعًا وَعَمَلًا مُتَقَبَّلًا۔ اے اﷲ! میں تجھ سے پاکیزہ روزی، نفع دینے والا علم اور مقبول عمل کی توفیق مانگتا ہوں۔3 حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں: حضورﷺ ہر نماز کے بعد یہ دعا پڑھا کرتے تھے: اَللّٰھُمَّ رَبَّ جِبْرِیْلَ وَمِیْکَائِیْلَ وَإِسْرَافِیْلَ أَعِذْنِيْ مِنْ حَرِّ النَّارِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ۔ اے اﷲ!اے جبرائیل، میکائیل اور اسرافیل کے ربّ! مجھے جہنم کی گرمی سے اور قبر کے عذاب سے پناہ عطا فرما۔ 4 حضرت ابو بکرہؓفرماتے ہیں: نبی کریمﷺ نماز کے بعد یہ دعا پڑھا کرتے تھے: اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْکُفْرِ وَالْفَقْرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ۔ اے اﷲ!میں کفر، فقر اور عذابِ قبر سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔5 حضرت معاویہؓفرماتے ہیں: میں نے سنا کہ جب حضورﷺ نماز سے فارغ ہوتے تو یہ دعا پڑھتے: