حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
پڑھتے ہوئے سنا کرتی تھی: اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ فِتْنَۃِ الْقَبْرِ۔ اے اﷲ!میں قبر کے عذاب سے اور قبر کی آزمایش (منکر نکیر کے سوال) سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔3 حضرت ابو ہریرہ ؓ فرماتے ہیں: جب صبح ہوتی تو حضورﷺ یہ پڑھا کرتے: أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْکُ لِلّٰہِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ، لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَا إِلٰـہَ إِلاَّ ھُوَ وَإِلَیْہِ النُّشُوْرُ۔ ہم نے اور تمام ملک نے اﷲ (کی عبادت اور اطاعت) کے لیے صبح کی اور تمام تعریفیں اﷲ کے لیے ہیں اس کا کوئی شریک نہیں، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، اسی کے پاس موت کے بعد اٹھایا جانا ہے۔ اور جب شام ہوتی تو یہ پڑھا کر تے: أَمْسَیْنَا وَأَمْسَی الْمُلْکُ لِلّٰہِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ، لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَا إِلٰـہَ إِلَّا ھُوَ وَإِلَیْہِ الْمَصِیْرُ۔ ہم نے اور تمام دنیا نے اﷲ (کی عبادت و اِطاعت) کے لیے شام کی۔ آگے ترجمہ صبح والی دعا کی طرح ہے۔1 حضرت ابنِ مسعود ؓ فرماتے ہیں: جب شام ہوتی تو حضورﷺیہ کلمات کہتے: أَمْسَیْنَا وَأَمْسَی الْمُلْکُ لِلّٰہِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ، لَا إِلٰـہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَيْئٍ قَدِیْرٌ۔ رَبِّ أَسْأَلُکَ خَیْرَ مَا فِيْ ھٰذِہِ اللَّیْلَۃِ وَخَیْرَ مَا بَعْدَھَا، وَأَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا فِيْ ھٰذِہِ اللَّیْلَۃِ وَشَرِّ مَا بَعْدَھَا۔ رَبِّ أَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْکَسْلِ وَسُوْئِ الْکِبَرِ۔ رَبِّ أَعُوْذُ بِکَ مِنْ عَذَابٍ فِي النَّارِ وَعَذَابٍ فِي الْقَبْرِ۔ ہم نے اور تمام دنیا نے اﷲ (کی عبادت و اطاعت) کے لیے شام کی، اور تمام تعریفیں اﷲ کے لیے ہیں، اﷲ کے سوا کرئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے ساری بادشاہت اور ساری تعریفیں ہیں،اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اے میرے ربّ! میں تجھ سے اس چیز کی خیر مانگتا ہوں جو اس رات میں ہے اور اس کے بعد ہے، اور اس چیز کے شر سے تیری پناہ مانگتاہوں جو اس رات میں ہے اور جو اس کے بعد ہے۔ اے میرے ربّ! میں سستی سے اور برے بڑھاپے سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ اے میرے ربّ! میں جہنم کے عذاب سے اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ اور جب صبح ہوتی تو بھی یہ کلمات کہتے۔ البتہ شروع میں أَمْسَیْنَا وَأَمْسَی الْمُلْکُ لِلّٰہِ کی جگہ أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْکُ لِلّٰہِ کہتے۔ 2 حضرت عبدالرحمن بن اَبزیٰ ؓ فرماتے ہیں: نبی کریم ﷺ صبح و شام یہ پڑھا کرتے: أَصْبَحْنَا عَلٰی مِلَّۃِ الإِسْلاَمِ - أَوْ أَمْسَیْنَا عَلٰی فِطْرَۃِ الإِسْلاَمِ - وَعَلٰی کَلِمَۃِ الإِخْلَاصِ وَعَلٰی دِیْنِ نَبِیِّنَا مُحَمْدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَعَلٰی مِلَّۃِ أَبِیْنَا إِبْرَاھِیْمَ حَنِیْفًا مُّسْلِمًا وَّمَا کَانَ مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ۔ ہم نے ملتِ اسلام پر، اسلامی فطرت پر، کلمۂ اخلاص پر اور اپنے نبی حضرت محمد ﷺ کے دین پر اور اپنے باپ حضرت ابراہیم ؑ کی ملت پر صبح کی اور شام