حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سے حدیث بیان کرنے والا نہیں دیکھا، لیکن پھر بھی وہ حدیث بیان کرنے سے ڈرتے تھے۔1 حضرت عثمانؓ فرماتے تھے کہ حضورﷺ کی طرف سے حدیث بیان نہ کرنے کی وجہ یہ نہیں ہے کہ میں آپ کے صحابہ میں(آپ ﷺ کی حدیثوںکا) سب سے زیادہ حافظ نہیں ہوں، بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے حضورﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو میرے بارے میں ایسی بات کہے جو میں نے نہیںکہی ہے تو وہ اپنا ٹھکانا آگ میں بنالے۔ اور ایک روایت میں یہ ہے کہ جو میرے بارے میں جھوٹی بات کہے تو وہ اپنا گھر آگ میں بنالے۔2 حضرت علیؓ نے فرمایا کہ میں جب تمھیں حضورﷺ کی طرف سے حدیث بیان کرتا ہوں تو (کمالِ احتیاط کی وجہ سے) میری یہ کیفیت ہوجاتی ہے کہ آسمان سے زمین پر گر جانا مجھے اس سے زیادہ محبوب ہوجاتا ہے کہ میں حضورﷺ کی طرف سے ایسی بات کہہ دوں جو آپ نے نہ فرمائی ہو۔ اور جب میں تم سے آپس کے معاملات کے بارے میں بات کرتا ہوں تو پھر یہ کیفیت نہیں ہوتی (اور اس میں اتنی احتیاط کی ضرورت نہیں ہوتی)، کیوںکہ انسانوں سے جنگ تو تدبیر و حکمت اور داؤ سے ہی جیتی جاسکتی ہے۔3 حضرت عمرو بن میمونکہتے ہیں کہ بعض دفعہ پورا سال گزر جاتا لیکن حضرت عبد اﷲ ؓ حضور ﷺ کی طرف سے کوئی حدیث بیان نہ کرتے۔ چناںچہ ایک سال ایسا ہی گزرا، اس کے بعد ایک حدیث بیان کی تو ایک دم پریشان ہوگئے اور پیشانی پر پسینہ بہنے لگا اور فرمانے لگے: یہی الفاظ حضورﷺ نے فرمائے تھے یا ان جیسے یا ان کے قریب الفاظ تھے۔4 حضرت مسروق کہتے ہیں: حضرت عبد اﷲؓ ایک دن حدیث بیان کرنے لگے اور فرمایا: میں نے حضورﷺ کو فرماتے ہوئے سنا، (پھر حدیث بیان کی) تو کانپنے لگے اور کپکپی کی وجہ سے کپڑے ہلنے لگے اور فرمایا: حضورﷺ نے یہی الفاظ فرمائے تھے یا ان جیسے یا ان کے مشابہ الفاظ تھے۔1 حضرت ابو ادریس خولانی کہتے ہیں: میں نے دیکھا کہ حضرت ابوالدرداء ؓ جب حضور ﷺ کی طرف سے حدیث بیان کرنے سے فارغ ہوجاتے تو فرماتے کہ حضور ﷺ نے یا تو یہی الفاظ فرمائے تھے یا ان جیسے یا ان سے ملتے جلتے الفاظ تھے۔2 ابنِ عبدالبر کی روایت میں یہ ہے کہ آپ نے فرمایا: اے اﷲ! اگر یہ الفاظ نہیں ہیں تو ان جیسے الفاظ تھے۔3 حضرت محمد بن سیرین کہتے ہیں کہ جب حضرت انس بن مالک ؓ حضور ﷺ کی طرف سے حدیث بیان کرلیتے تو فرمایا کرتے کہ یا تو حضورﷺ نے یہی الفاظ فرمائے تھے یا پھر جیسے آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا۔4 حضرت ابنِ سیرین کہتے ہیں کہ حضرت انسؓ حضورﷺ کی طرف سے بہت کم حدیث بیان کیا کرتے اور جب بیان کرتے۔ آگے پچھلی حدیث جیسا مضمون ذکر کیا۔5 حضرت ابو جعفر محمد بن علی کہتے ہیں کہ حضورﷺ کے کوئی صحابی حضورﷺ سے حدیث سن کر اس کے بیان کرنے میں حضرت