احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
ہوئیں تو وہ جہادات نہ تھے بلکہ فسادات تھے اور مرزا قادیانی جمعہ جمعہ آٹھ دن کی پیدائش کیا آسمانی باپ نے لے پالک کے حمل میں آنے سے بھی پہلے بطور پیشگی جہادات بند کردئیے تھے۔ یوں کیوں نہیں کہتے کہ یہ سب گورنمنٹ کی خوشامد ہے اور میں گورنمنٹ کا خوشامدی مسیح موعود ہوں۔ تعجب ہے کہ ہندوستان میں امن وامان تو قائم کرے برٹش گورنمنٹ اور مسیح موعود بنیں مرزا قادیانی۔ کمائیں خانحانان۔ اڑائیں فہیم۔ برٹش گورنمنٹ کی عملداری نہ ہوتی تو ہم دیکھتے کہ آپ کیونکر مسیح موعود اور بروزی نبی بن سکتے ہیں۔ کابل میں اپنا ایک مشنری بھیجا تو تھا دیکھ لو اس کا کیا حشر ہوا۔ قبل از حشر جہنمی بنا آپ کے پاس مسیح موعود بننے کی صرف تین دلیلیں ہیں۔ اول…عیسیٰ مسیح دنیا میں وفات پاگئے۔ کتنی معقول اور زبردست دلیل ہے۔ گنگوا تیلی بھی کہہ سکتا ہے کہ جسونت پور کا راجہ مر گیا لہٰذا میں اس کا جانشین ہوں۔ دوم…میرے زمانہ میں طاعون آیا۔ گویا پہلے کبھی طاعون آیا ہی نہیں تواریخ غلط ہیں اور اگر آیا ہے تو طاعون کے زمانہ کاہر متنفس مسیح موعود تھا۔ سوم…جہاد بند ہوگیا۔ آنکھوں کے اندھے اور نام نین سکھ ایسے ہی ہوتے ہیں۔ انگلستان، فرانس، جرمن میں آج کل جہاد نہیں ہر انگریز، فرانسیسی، جرمنی کہہ سکتا ہے کہ میں مسیح موعود ہوں۔ اگرچہ لندن میں مسٹر پکٹ اور فرانس میں ڈاکٹر ڈوئی مسیح موجود ہیں مگر انہوں نے اپنے دعاوی پر یہ انوکھے دلائل اورشواہد قائم نہیں کئے جو قادیانی مسیح نے قائم کئے ہیں۔ گویا مسیح موعود بننے کے لئے مختلف وجود اور حیثیتیں ہیں اور جس طرح مرزا قادیانی کے دعوے کے موافق باوصف ختم نبوت کے قیامت تک نبی پیدا ہوتے رہیں گے۔ اسی طرح مسیح موعود بھی پیدا ہوتے رہیں گے۔ جب نبوت ہی ختم نہیں ہوئی تو مسیحیت ومہدیت کا ختم ہوجانا ہرگز عقل میں نہیں آتا۔ آخر سوڈان وغیرہ میں مہدیوں کے پیدا ہونے کا سلسلہ جاری ہے ہی۔ لیکن اس صورت میں مرزا قادیانی کی بعثت کی دم میں کونسا سرخاب کا پر رہا کہ آپ نہ صرف مہدی بلکہ خاتم الخلفاء (خاتم النّبیین) بن گئے اور تمام شریعتیں منسوخ ہوگئیں۔ مرزا قادیانی نے دیکھ لیا کہ حمقاء ہر زمانہ میں موجود رہے ہیں۔ کوئی وجہ نہیں کہ دوسرے عیار اور چالاک چلتے پرزے تو مہدی اور مسیح بن جائیں اور میں نہ بنوں۔ ہاں مرزا قادیانی میں ترجیح کی یہ پچر ضرور ہے کہ گزشتہ مہدیوں نے جہاد کا اعلان دیا۔ مرزا قادیانی جہاد کے نام سے بھی چوہے کا بل ڈھونڈتے پھرتے ہیں۔ حالانکہ آپ کے دعویٰ ہی تمام مذاہب سے جنگ اور کھلم کھلا جہاد کا اعلان ہیں کیونکہ توہین اور بدزبانی سے تمام مذاہب والوں کو مشتعل کررہے ہیں۔ (ایڈیٹر)