احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
کہ جانبین کے فرائض یعنی مرید بنانے اور مرشد بننے کے ساقط کرکے اپنے کو جھوٹا نبی قرار دے رہا ہے۔ یہ درحقیقت عصمت بی بی از بیچادری کا مضمون ہے جب آپ باوصف فرمائشی رسول بننے کے کوئی معجزہ یا کرامت نہیں دکھا سکتے تو نبوت ورسالت وغیرہ کا چولاہی اتار کر پھینک دیتے ہیں۔ بھلا جب آپ ایک عاشق شیدا اور مجرد کو جورو بھی آسمانی باپ سے نہیں دلواسکتے تو کیسے چہیتے لے پالک ہیں۔ آپ سے تو امرتسر اور لاہور وغیرہ کے کوٹھی وال قوم ساق ہی اچھے جو بے گھروں کے گھر تو بسا دیتے ہیں اور ایسے ایسے نازنین پرپچھم معشوقوں سے سستے داموں بغل گیر کرادیتے ہیں کہ بیگمات میں ایسی ایک بھی نہ ہوگی اگر مرزا قادیانی یہ عذر لنگ پیش کریں کہ میں نے اپنی رسالت کی تبلیغ کردی میں کسی پر جبر نہیں کرتا تو ہم کہیں گے کہ پھر آپ کو مرید بنانے کا کیوں شوق نہیں۔ اسی صورت میں تو تبلیغ بالکل فضول۔ اور نبوت ورسالت وبروزیت خاک دھول ٹھہری اور آپ مامور من اﷲ بھی نہ رہے۔ کیونکہ جس شخص کو خدائے تعالیٰ اپنا کام لینے کو مامور کرتا ہے، ادائے فرض کا شوق وذوق اس کے دل میں بھر دیتا ہے۔ یہ وہ آگ ہے جس میں انبیاء پروانہ کی طرح گرے طرح طرح کے ظلم سہے اور جان پر کھیل گئے۔ شوق تو ادنیٰ مرتبہ ہے حالانکہ آپ اس کا بھی انکار کرتے ہیں۔ کہ مجھے مرید بنانے کا شوق نہیں۔ دعوے تو لمبے لمبے بلند پروازیان وہ کچھ اور پھر آپ ہی کٹی ہوئی گُڈی اور بجھے ہوئے غبارے کی طرح آسمانی باپ کے جھونپڑے سے تحت الثریٰ میں آرہے۔خبردار!جو پھر کبھی ایسا کلمہ زبان سے نکالاکہ مرزا قادیانی کو مرید بنانے کا شوق نہیں۔ البدر اور الحکم دونوں آئندہ کے لئے کان پکڑیں مرزا قادیانی کو مرید بنانے کا شوق نہیں ہاں دھمکانے کا شوق ہے کہ فلاں مارا جائے گا فلاں دھرا جائے گا اور میں غضب ناک نبی ہوں طاعون ملعون میرے قابو میں ہے، جس پر چاہوں مسلط کردوں، جس ملک میں چاہوں بھیج دوں، جو لوگ مجھ پر ایمان نہیں لاتے اور میرے مرید نہیں ہوتے طاعون انہیں کے ہڑپ کرنے کو آیا ہے پھر بھی مرید بنانے کا شوق نہیں؟ ہاں جب سے چند پٹخنیاں ملی ہیں کیا معنی کہ ادھر تو آپ کی پیشینگوئیاں جو لوگوں کی ہلاکت کے بارے میں تھیں چٹ پڑی، ادھر تخویف اور نقض امن کے الزام پر عدالت نے دھر گھسیٹا تو ہلاکت کی دھمکیاں براہ اسفل نکل گئیں۔ خصوصاً مقدمہ فریب میں جب سے ناکامی ہوئی پیشینگوئیاں جاتی رہیں اور الہامات بھی گاوخورد ہوگئے کیونکہ وہ تو مقدمات یا واقعات کے پیش