احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
خاکسار کو منظور ہے۔ لیکن شرط یہ ہے کہ آپ فوری طور پر اس کو خالی کراکر ہمارے حوالہ کریں اور خالی کرانے میں جتنی مدت لگے اس کا کرایہ ہمیں ادا ہو۔ اسی خط کی رسیدگی سے مطلع فرماویں۔ والسلام! خاکسار خادم حسین کپتان اس مکان کی خریداری کے بعد ذاتی ضرورت کا بہانہ بنا کر نوٹس دیا گیا اور ان کو جبراً ریاست ربوہ اسی طرح چھوڑنے پر مجبور کیاگیا۔ جائیداد کو اپنی عیاشیوں پر خرچ کیا گیا خلیفہ نے کس طرح جماعتی چندہ اور جائیداد کو اپنی عیاشیوں پر خرچ کیا اس کا انداہ احمدیہ حقیقت پسند پارٹی کے ان چودہ سوالات پر ہوتا ہے۔ جو خلیفہ محمود کی زندگی میں شائع کئے گئے۔ کیا ’’دی سندھ ویجی ٹیبل آئل اینڈ الائیڈ پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ‘‘ گوجرہ ہیڈ آفس ربوہ جس میں بڑے حصہ دار صدر انجمن احمدیہ، تحریک جدید انجمن احمدیہ ربوہ اور حضور خود بھی ہیں، نے گوجرہ سے مندرجہ ذیل تفصیل سے ۔/۶/۱۵۹ ۱۲؍روپے کا ۹۰۰ بوری بنولہ جو سیلز ٹیکس کا حسب ذیل سرٹیفکیٹ دے کر خریدا گیا تھا۔ باقاعدہ کمپنی کے حسابات کی کتب میں خرید بنولہ کھاتہ میں درج کیاگیا ہے؟ کیا اس بنولہ کے تیل اور کھل کی فروخت باقاعدہ کتب حساب میں درج کر کے حکومت کا سیلز ٹیکس ادا کیاگیا ہے؟ اگر نہیں اور یقینا نہیں تو کیوں؟ اب آپ ہی بتائیں کہ یہ روحانی جماعت ملک قوم کی مجرم ہے یا نہیں؟ تاریخ ریٹ تعداد بوری قیمت ۲۷؍مارچ ۱۹۵۵ء ۴/۱۳ روپے ۲۰۰ ۲۶۵۰ ۵؍اپریل ۱۹۵۵ء ۲/۱۳ روپے ۱۵۰ ۱۲۔۱۹۶۸ ۷؍اپریل ۱۹۵۵ء ۷/۱۳ روپے ۱۵۰ ۱۰۔۲۰۱۵ ۱۳؍اپریل ۱۹۵۵ء ۱۳/۱۳ روپے ۲۰۰ ۸۔۲۷۶۲ ۱۶؍اپریل ۱۹۵۵ء ۱۳/۱۳ روپے ۱۰۰ ۴۔۱۳۸۱ ۱۷؍اپریل ۱۹۵۵ء ۱۳/۱۳ روپے ۱۰۰ ۴۔۱۳۸۱ میزان ۹۰۰ بوری ۶۔۱۲۱۵۹ روپے