احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
اسرائیلی تھا اور نادان تھا اور یسوع کی روح ایک شریر مکار میں تھی اور (تحفہ قیصریہ ص۲۰، خزائن ج۱۲ ص۲۷۲)میں مرزا قادیانی لکھتے ہیں: ’’اور چونکہ اس نے مجھے یسوع مسیح کے رنگ میں پیدا کیا تھا اور تواردطبع کے لحاظ سے یسوع کی روح میرے اندر رکھی تھی۔‘‘ اف سبحان اﷲ یسوع کی روح بقول مرزا غلام احمد ایک شریر مکار میں تھی اور اب وہی یسوع کی روح ان میں یعنی خود مرزا قادیانی میں موجود ہے اور (اربعین نمبر۴ ص۱۵، خزائنج۱۷ ص۴۴۶)میں مرزا غلام احمد تحریر کرتے ہیں۔ ’’خدا نے اپنے مسیح موعود (یعنی مجھ کو) پیدا کیا جو عیسیٰ کا اوتار ہے۔‘‘ ۲… (تحفہ قیصریہ ص۲۳، خزائن ج۱۲ ص۲۷۵)میں مرزا قادیانی لکھتے ہیں: ’’وہ باتیں جو میں نے یسوع مسیح کی زبان سے سنیں اور وہ پیغام جو اس نے مجھے دیا۔ ان تمام امور نے تحریک کی کہ میں جناب ملکہ معظمہ کے حضور یسوع کی طرف سے ایلچی ہوکر بادب التماس کروں۔‘‘ اور (دافع البلاء ص۱۳، خزائن ج۱۸ ص۲۳۳)میں تحریر کرتے ہیں۔ ’’اے عیسائی مشنریو! اب ربنا المسیح مت کہو اوردیکھو آج تم میں ایک ہے جو اس مسیح سے بڑھ کر ہے۔‘‘ اے مرزائیو!ایمان سے کہو کہ جس یسوع مسیح کے مرزا قادیانی ایلچی بنتے ہیں وہ کون ہے اور جس مسیح سے اب وہ افضل ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں وہ کون ہے ابن مریم یا کوئی اور؟ (س) واہ آزادی تیری داد ہے جو ایلچی شاہوں سے زیاد ہے (ج) طمع بنایا ایلچی مند بنا یا شاہ میرا کچھ نقصان نہ اوسدگیا وساہ ۳… (نورالقرآن نمبر۲ ص۴۸، خزائن ج۹ ص۴۵۰،۴۵۱)میں مرزا قادیانی لکھتے ہیں ’’مگر تعجب ہے کہ عیسائی لوگ کیوں متعہ کا ذکر کرتے ہیں… اور اپنے یسوع کی چال چلن کو کیوں نہیں دیکھتے۔ وہ ایسی جو ان عوتوں پر نظر ڈالتا ہے… کیا جائز تھا کہ ایک کسبی کے ساتھ وہ ہم نشین ہوتا۔ کاش وہ متعہ کا پابند ہوتا۔ تو ان حرکات سے بچ جاتا۔ یسوع کی بزرگ دادیوں، نانیوں نے متعہ کیا تھا یا صریح زنا کاری تھی۔‘‘ نبی اﷲ اور اس کی دادیوں اور نانیوں کا لحاظ ہو تو ایسا کہ شیطان کے خیال میں بھی نہ ہو۔ (س) اے مرزائیو! خداوند تعالیٰ سے ڈر کر سچ کہو کہ یہ یسوع جس کی مرزا قادیانی توہین کرتے وہی ابن مریم ہے جس کو خداواند تعالیٰ نے ’’وجیہا فی الدنیا والآخرۃ ومن المقربین (آل عمران:۴۵)‘‘ کے خطاب سے ممتاز فرمایا ہے۔ یا کوئی اور ہے مگر جواب دینے سے پہلے اپنے پیرومرشد کا تحریری اقبال بھی دیکھ لینا۔