احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
ربوہ کا پوپ جس میں: ٭… ابن الوقت کے ناپاک سیاسی منصوبے۔ ٭… دینی سیاست کے پردے میں چیرہ دستیاں۔ ٭… حکومتی خاکے، فوجی نظام، حکومت کے خواب، ربوہ سٹیٹ بینک وغیرہ۔ ٭… گشتی مراسلہ، ربوہ کے جاسوسوں کا کام، حکومت کی پالیسی کے راز چرانا۔ مرکزی حکومت نے اعلیٰ حکام کو خبردار رہنے کی ہدایت کر دی۔ سمجھنے کی باتیں یہ کتاب جو پیش خدمت ہے خدمت کے بہترین اصولوں کے پیش نظر باردوم کافی اضافہ کے ساتھ ہدیہ ناظرین کر رہا ہوں۔ ربوائی مظالم کا خونی روزنامچہ دیباچہ مرزامحمد شفیق کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ اس دیباچہ کی بڑی خصوصیت یہ ہے کہ انداز بیان شستہ اور استدلال بھی انتہائی مخلصانہ ہے۔ آپ نے نہایت عمدہ اور احسن طریق سے ربوہ کے مظالم کی موجودہ حالت کا حیرت انگیز نقشہ کھینچا اور جو کچھ بھی تحریر فرمایا ہے خوب سوچ سمجھ کر، نیز متانت کے ساتھ تمام ذمہ داریوں کا احساس کر کے مرزائی مظالم کے چہرے پر سے نقاب اٹھانے کی سعی فرمائی۔ یہ ہر لحاظ سے قابل تحسین ہیں۔ اﷲتعالیٰ سے دعا ہے کہ آئندہ بھی ان کو مظلوم کے حق میں لکھنے کی توفیق دے۔ جزائہ اﷲ واحسن الجزاء! اس سے قبل بھی حکومت کو توجہ دلائی تھی۔ اب پھر ان سے درخواست ہے کہ ربوہ کی سرزمین میں سوشل بائیکاٹ، ضروریات زندگی کے تمام راستے مسدود کرنا، روز روشن میں قتل وغارت وغیرہ معمولی افعال ہیں اور اپنے مخالفین کے ساتھ انسانیت سوز سلوک روا رکھنا اس سرزمین میں مہذب فعل اور کارثواب ہے۔ یہاں مذہب کی آڑ میں ان کو علمی جامہ پہنایا جاتا ہے۔ آخر ان تمام مشکلات کا حل حکومت ہی کر سکتی ہے تاکہ بنی نوع انسان کو امن کی زندگی میسر ہو سکے۔ انگریز کے راج میں جو کچھ قادیان میں ہوتا تھا وہی اسلامیہ جمہوریہ پاکستان کے اندر حکومت درحکومت کی صورت میں ربوہ کے اندر ہورہا ہے۔ ان حالات میں نہ معلوم کب حکومت کو اپنے قانون کی عظمت کا احساس ہوگا۔ اگر اب بھی حکومت پاکستان نے تساہل اور غفلت سے کام لیا تو وہ دن دور نہیں کہ ربوہ کا پوپ جو حکومت پر قبضہ کرنے کی فکر میں ہے اپنی شاطرانہ چالوں میں