احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
’’موجودہ خلیفہ سخت بدچلن ہے۔ یہ تقدس کے پردہ میں عورتوں کا شکار کھیلتا ہے۔ اس کام کے لئے اس نے بعض مردوں اور بعض عورتوں کو بطور ایجنٹ رکھا ہوا ہے۔ ان کے ذریعہ یہ معصوم لڑکوں اور لڑکیوں کو قابو کرتا ہے۔ اس نے ایک سوسائٹی بنائی ہوئی ہے۔ جس میں مرد اور عورتیں شامل ہیں اور اس سوسائٹی میں زنا ہوتا ہے۔‘‘ میاں صاحب! اپنے مریدوں کو جو چاہیں کہہ کر خوش کر لیں۔ مگر اس سیاہ جھوٹ میں ایک رائی کے لاکھوں، اور …… حصہ کے برابر بھی صداقت نہیں کہ جماعت احمدیہ لاہور کے کسی آدمی نے مسیح موعود پر کبھی …… ایسا الزام لگایا ہے۔ اگر میاں صاحب کے پاس اس کا کوئی ثبوت ہے تو وہ اسے مرد میدان بن کر پیش کریں۔ حضرت مسیح موعود کیا، جناب میاں صاحب نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ نعوذ باﷲ تمام راست بازوں کا کریکٹر ایسا ہی گرا ہوا ہوتا ہے اور اسی لئے انہوں نے سرکار دوعالم کی ذات قدسی صفات کو بھی ایسے ہی الزامات کا …… ٹھہرایا ہے۔ چنانچہ اس خطبہ میں آپ فرماتے ہیں: ’’شاید وہ سمجھتے ہیں کہ گالیاں ہم کو دی جاتی ہیں اور ہمارے متعلق ہی ایسی باتیں کہی جاتی ہیں۔ کسی اور کے متعلق ایسی باتیں نہیں کہی جاتیں۔ حالانکہ کہنے والوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے متعلق ایسی ہی باتیں کہیں اور وہ ان کے مرید تھے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے متعلق بھی ایسی ہی باتیں کہیں اور وہ ان کے مرید تھے اور رسول کریمﷺ کے متعلق بھی ایسی ہی باتیں کہیں اور کہنے والے آپ کے مرید کہلاتے تھے۔ پس جب اس قدر عظیم الشان ہستیوں پر ان کے مرید کہلانے والوں نے الزام لگائے تو میری یا اور کسی کی کیا ہستی ہے کہ ہم ایسے الزاموں سے بچ جائیں۔‘‘ العیاذ باﷲ! استغفراﷲ! حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ علیہم السلام کوتو رہنے دیں۔ محمد رسول اﷲﷺ کی زندگی کے تمام واقعات تاریخی رنگ میں ہماری آنکھوں کے سامنے ہیں۔ آپ کے کس مرید نے ایسا ناپاک الزام لگایا تھا۔ جیسا آپ پر لگا ہے؟ آپ کا ہر ناپاک بات سے بلند ہونا تو ایسا بین امر ہے جس پر دشمنوں کو چیلنج دیا گیا۔ ’’لبثت فیکم عمرا من قبلہ افلا تعقلون‘‘ یعنی تم مجھ پر کوئی الزام نہیں لگا سکتے تو کیا مرید لگا سکتے تھے اور میں پوچھتا ہوں کہ کیا راست بازوں پر حملہ کر کے ان کے مرید بھی ان کو نعوذ باﷲ من ذالک! سخت بدچلن سمجھتے تھے۔ جیسے آپ کے مریدوں نے آپ کو سمجھا۔ تقدس کے پردے میں عورتوں کا شکار کھیلنے والے سمجھتے تھے۔ جیسا آپ کو آپ کے مریدوں نے سمجھا۔ آپ کی بریت ہوگئی؟ اگر یہی طریق بریت ہے تو ہر بدکار اس عذر کو پیش کر کے بری ہوسکتا ہے۔