احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
اور بہتر طریق سے ادا کرتے ہیں۔ رنگین اور سنگین حالات سے بخوبی روشناس ہیں اور خلیفہ ربوہ کی بے اعتدالیوں پر بھی کافی سے زائد عبور حاصل ہے۔ آپ ربوہ گورنمنٹ کی مکمل ڈکشنری ہیں۔ بعض اوقات نہایت دلیری سے یہ بھی اظہار کرتے ہیں کہ خلیفہ مرتد نہیں متبدع ہیں۔ آپ کی پراسرار ڈپلومیسی کے واقعات آئندہ کسی وقت منظر عام پر لائے جائیں گے۔ جناب قریشی عبدالوحید جناب قریشی عبدالوحید صاحب ربوہ کے ایک بہت بڑے رئیس اور نہایت ہی مخلص احمدی ہیں۔ ربوہ گول بازار میں آپ کی ایک شاندار بلڈنگ ہے۔ جس میں ازخود بھی رہائش پذیر ہیں۔ قصور میں آپ کا بھٹہ کا کاروبار ہے۔ آپ جفاکش اور نڈر مجاہدوں میں سے ہیں۔ جب آپ کے علم میں بعض حالات خصوصی آئے تو جس جذبہ ایمانی کے ساتھ آپ نے احمدیت قبول کی تھی اسی ایمانی قوت کے ساتھ کھلے بندوں اندرون خانہ کے راز افشا کئے تو ربوہ گورنمٹ نے آپ کی کڑی نگرانی کی اور مکمل سوشل بائیکاٹ اور مقاطعہ کا مظاہرہ کیا گیا۔ ہر لمحہ ان کو تختہ مشق بنا کر خوفزدہ کیا گیا۔ آپ نے بارہا دفعہ خلیفہ ربوہ کی صاحبزادی کی سنی گئی روایات بیان کئے اور خلیفہ ربوہ کے بدکار ہونے کے واقعات سنائے۔ اﷲتعالیٰ ان کو ہر بلا سے محفوظ رکھے۔ جناب مرزامحمد حیات صاحب تاثیر مولوی فاضل واقف زندگی کھاریاں کے رہنے والے ہیں۔ دین کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو وقف کر کے دین کو دنیا پر مقدم کرنے کا عہد کیا۔ لیکن آپ کو مرزامحمود احمد کی ذاتی لائبریری کا انچارج مقرر کیاگیا۔ آپ نے لائبریری کے کام کو نہایت خوش اسلوبی سے رکھا کہ کوئی کتاب بھی ہو فوراً آن واحد میں نکل آوے۔ تاثیر صاحب موصوف کو خلیفہ ربوہ کو قریب سے دیکھتے اور ملنے کے بارہا مواقع میسر آئے۔ خلیفہ کے کردار کو دیکھ کر آپ حق الیقین تک پہنچ گئے اور علیحدہ ہو گئے۔ جناب مولوی علی محمد صاحب اجمیری مولوی فاضل مولوی علی محمد اجمیری، مولوی فاضل آپ سے جماعت کا ہر فرد متعارف ہے۔ آپ سالہا سال جماعت احمدیہ قادیان کے بہترین اور کامیاب مبلغ رہے اور ہندوستان اور پنجاب میں آپ نے کامیاب لیکچر دئیے۔ جس کی وجہ سے بارہا سعید روحیں آپ کی دلائل سے متاثر ہوکر احمدیت کے بہت ہی قریب آگئیں۔ آپ نے ۱۹۵۶ء میں خلیفہ ربوہ کو ایک مفصل خط لکھا جو کسی وقت شائع کیا جاسکتا ہے۔ جس میں آپ نے کمیشن کا مطالبہ کیا۔