احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
محاسب کا گھڑیال ان رنگین مجالس کے لئے سٹینڈرڈ ٹائم کی حیثیت رکھتا تھا۔ اب نہ جانے کون سا طریق رائج ہے۔ میرے اس بیان کو اگر کوئی صاحب مذکور چیلنج کرے تو میں حلف مؤکد بعذاب اٹھانے کو تیار ہوں۔ والسلام! بشیر رازی بی۔کام، سابق نائب ایڈیٹر صدر انجمن احمدیہ ربوہ!‘‘ نوٹ: محاسب کا گھڑیال سے مراد اگر ایک شخص کو رات کے نو بجے کا وقت عشرت کدہ کے دیا گیا ہے تو اس کی گھڑی میں بیشک نوبج چکے ہیں۔ جب تک محاسب کی گھنٹی نو نہ بجائے اس وقت تک وہ شخص اندر نہیں آسکتا۔ شہادت نمبر:۲۷ … چوہدری صلاح الدین صاحب ناصر بنگالی خان بہادر ابو الہاشم خان مرحوم چوہدری صاحب موصوف کے والد محترم نے بنگال میں جماعت احمدیہ کی قیادت کی اور آپ نے پورے اخلاص کے ساتھ مسیح موعود کی تعلیم کو اجاگر کیا اور آپ نے مرزامحمود کی تفسیر کا انگریزی میں ترجمہ بطور خدمت کے کیا اور آپ جب ریٹائرڈ ہوئے تو آپ بمع اہل وعیال قادیان تشریف لے آئے اور محلہ دار انوار میں ایک بہترین کوٹھی رہائش کے لئے تعمیر کی اور آپ کے خاندان کو خلیفہ صاحب کے خاندان سے والہانہ عقیدت تھی۔ اس قریبی تعلقات کی وجہ سے آپ خصوصیت سے واقف راز ہو گئے۔ چوہدری صاحب صدر انجمن کے شعبہ جات میں بھی کام کرتے رہے اور آپ کی انتھک مساعی محض دین کی خاطر شامل حال رہی۔ آپ بھی ربوہ میں کچے کواٹروں میں عرصہ تک رہائش پذیر رہے۔ لیکن جب آپ کو مرزامحمود کی ناپاک سیرت کا بخوبی علم ہوگیا اور علی وجہہ البصیرت حق الیقین تک پہنچ گئے تو آپ نے ربوہ کو خیرباد کرنے کا تہیہ کر لیا۔ موقع پاکر آپ خفیہ طور سے بمع ہمشیرگان اور والدہ محترمہ کو رات کی تاریکی میں لے کر لاہور روانہ ہو گئے اور پھر علی اعلان خلیفہ صاحب کی ناپاک سیرت پر اخباروں اور لیکچروں میں بلا خوف اظہار فرماتے رہے۔ چوہدری صاحب موصوف حقیقت پسند پارٹی کے پہلے جنرل سیکرٹری رہے۔ آپ نے اس کام کو بھی اپنی صلاحیتوں کے پیش نظر سب دستور مستعدی اور جانفشانی سے کیا۔ اس بدکار اور بداعمال انسان کے لئے آپ نے اپنے آپ کو وقف کیا اور اس کی ناپاک سیرت پر الارم دینا اپنا فرض اولین تصور کرتے ہیں۔ چوہدری صاحب گہرے رازداروں میں سے واقع ہوئے ہیں۔ لکھتے ہیں: ’’قادیانی جماعت کے اندر فدائیان احمدیت کے نام کی خفیہ تنظیم کو بے نقاب کیا جائے جو ایک نقاب پوش خطرناک قسم کی نوجوانوں کی تنظیم ہے جو عملی طور پر تشدد کی حامی ہے اور اپنے کسی راز کو افشاء کرنے والے کا کام تمام کر دیتی ہے اور ذیل کے