احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
۳۰؍مارچ ۱۹۴۵ء کو جماعت احمدیہ میں داخل ہوئے اور کچھ دن بعد آپ اپنے آپ کو خدمت دین کے لئے وقف کر دیا۔ مئی ۱۹۴۵ء میں قادیان سے بلاوا آیا تو آپ بلا حیل وحجت پورے اخلاص وعقیدت مندی کے ساتھ قادیان تشریف لے گئے اور خدمت کی ابتداء دفتر وکیل صنعت تحریک جدید سے ہوئی اور کچھ ماہ بعد مختلف شعبہ جات میں متعین کئے گئے۔ مثلاً: سندھ جننگ فیکٹری کنری میں بطور اکاؤنٹنٹ مقرر کیاگیا۔ پھر اس دوران میں نمائندہ خصوصی بنا کر دی۔ اشیو افریقین لمیٹڈ کراچی سپیشل آڈٹ کرنے کی غرض سے بھیجا گیا اور پنڈی، گوجرہ میں بھی تحریک جدید کے حصوں کی نگرانی کے لئے نمائندہ خاص مقرر کیاگیا۔ لاہور میں انڈسٹریل کمرشل ڈویلپمنٹ کمپنی کے دفتر میں اکاؤنٹنٹ مقرر کیاگیا۔ تجارت اور صنعت کے دفتر میں ہیڈ اکاؤنٹنٹ مقرر کیا گیا اور دی بورڈ آف ڈائریکٹر کا سیکرٹری مرزا محمود احمد کی ذاتی منظوری سے کیا گیا۔ جس کا چیئرمین مرزامبارک احمد ہے۔ بدستور سالہا سال سندھ کی زمینوں کے سلسلہ کے تجارتی کارخانوں میں اور فضل عمر انسٹیٹیوٹ کا حساب آڈٹ کرتے رہے۔ بسا اوقات قیام ربوہ میں اکثر مالی خیانتوں کے قصوں پر آپ کو بطور کمیشن مقرر کیا جاتا۔ بعض دفعہ دارالقضاء بھی فیصلوں کے لئے آپ کو ہی کمیشن مقرر کرتے۔ آپ بطور محاسب خدام الاحمدیہ مرکزیہ میں بھی کام کرتے رہے اور خلیفہ صاحب چوہدری صاحب موصوف سے خاص ملاقاتیں بھی کیا کرتے تھے۔ حافظ عبدالسلام وکیل اعلیٰ نے جب کسی بات پر چوہدری صاحب کی شکایت خلیفہ صاحب سے کی۔ خلیفہ صاحب نے بالوضاحت جواب میں کہا جو درج ذیل ہے۔ ’’میرے نزدیک تو یہ محنت اور دیانتداری سے کام کرتے ہیں۔‘‘ الغرض چوہدری صاحب موصوف نے مختلف شعبہ جات میں اکاؤنٹنٹ بطور نائب ڈائریکٹر کے کام کئے۔ ان کے علم اور یقین کے پیش نظر ان کو تمام مخفی راز ازبر یاد ہیں کہ روپیہ کیسے اور کس طریق سے ہضم کیا جاتا ہے۔ پھر آپ نے ایک کتاب میں حساب بنا کر پیش کیا ہے اور چیلنج بھی دیا ہے کہ یہاں مالی بد عنوانیوں، خیانتوں اور دھاندلیوں کے ریکارڈ کے رو سے میں عینی شاہد ہوں۔ بہرحال چوہدری صاحب موصوف کی خدمت جلیلہ قابل قدر ہیں۔ ضرورت پڑنے پر وقت کے تقاضوں کو ضرور پورا کریں گے۔ قیام ربوہ میں ان سے جو حالات پیش آئے اس کے ذریعہ سے ان کا حلفیہ بیان پیش خدمت ہے۔ ’’میں خدا کو حاضر ناظر جان کر اس پاک ذات کی قسم کھاتا ہوں جس کی جھوٹی قسم کھانا لعنتیوں کا کام ہے کہ صوفی روشن دین صاحب جو ربوہ میں انجمن کی چکی پر عرصہ تک بطور مستری کام