احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
دونوں ایک تھے اور ایک دوسرے کو فیلنگ پہنچانے کا اچھا خاصہ پمپ تھا۔ مذہبی جماوہی بالآخر پولیٹیکل جمائو ہوگئے ہیں گزشتہ دجالوں نے اپنے کو اول اول مذہبی لیڈر اور مذہبی رفارمر قرار دیا مگر دیکھ لو انجام کیا ہوا۔ ادھر ہر چیونٹی کے پر لگے ادھر معدوم ہوئی۔ ہاں خلق اﷲ کی تباہی اور خونریزی کے بعد۔ ہم گورنمنٹ کو ہوشیار کرتے ہیں کہ مذہبی رفارم کے مدعی (مسیح اور مہدی اور نبی) بالکل منافق ہیں۔ ان کی کارروائیاں ان کی نیت کا آئینہ ہیں۔ مذہبی ہادی اور پیشوا جمنے میں کوئی خرابی نہیں نہ شک کا کوئی موقع ہے تمام علماء تمام مشائخ، تمام اسقف تمام فسیس مذہبی پیشوا ہیں۔ ہاں مہدی یا مسیح بننا ہر طرح خوفناک ہے کیا وجہ ہے کہ اسلام کے کسی عالم یا شیخ سے کوئی تعرض نہیں کرتا۔ حالانکہ بعض مشائخ اور علماء کے پیرو اور معتقد اس وقت لاکھوں موجود ہیں۔ مولانا سید نذیر حسین صاحب دہلوی مرحوم ہندوستان کے دس لاکھ اہلحدیث کے شیخ الکل تھے۔ مرزا کو تو اتنے معتقدین خواب میں بھی تا قیامت نظر نہ آئیں گے۔ اور اس وقت میاں صاحب کے جانشین بڑے بڑے علماء موجود ہیں اور سب اپنے شیخ کی طرح سنت وتوحید کی اشاعت میں سرگرم ہیں مگر کیا وجہ ہے کہ ان پر نہ گورنمنٹ کو شک گزرتا ہے نہ پبلک کو۔ علی ہذا کچھ کم آٹھ کروڑ مسلمان اپنے مشائخ اور صوفیاء کو مانتے ہیں اور ان کے تابع ہیں۔ اگرچہ ان کا سلسلہ خاندان جدا جدا ہے مگر سب کے سب عقائد کے اعتبار سے متفق ہیں اور جملہ مشائخ کو مانتے ہیں لیکن آج تک نبوت ومسیحیت وامام الزمان ہونے کا دعویٰ کسی نے نہیں کیا کہ میں بھی حق پر ہوں۔ مجھی پر ایمان لائو ورنہ دنیا میں واجب القتل اور عقبے میں دوزخ کی چٹھیاں بنو گے۔ اب ۲۴کروڑ ہنود کو دیکھئے یہ بھی اپنے مہاتما گرو اور مہنتوں اور سناسیوں اور مندروں کے پروہتوں اور پوجاریوں اور تیاک اور تپشیا کرنے والوں کو مانتے ہیں مگر ان کے کسی گشائیں اور گرو نے یہ نہیں کہا کہ میں کل جگ اوتار ہوں۔ میری ہی مورتی کی پوجا کرو اور سب مورتیوں کو مندروں سے نکال کر گنگا یا جمنا میں ڈبو دو۔ لاکھوں دیانتداری آریا ہنود سے مختلف ہیں مگر یہ وہ بھی نہیں کہتے کہ سرستی دیانند جی کلجگ اوتار ہیں اور ان میں ان نیچرل صفات تھیں جیسے مرزا قادیانی میں قادیان میں بیٹھے بیٹھے۔ آسمانی باپ سے لے پالک نے بالک ہٹ کر کے مخالفوں کے لئے طاعون کو بلوالیا اور اس نے سب کا صفایا کرنا شروع کردیا۔ اور مرزا قادیانی صرف ہلاکت کی پیشینگوئیاں کرنے میں عالم