احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
بعدی‘‘ اور قرآن ناطق ہوا۔ ’’ولکن رسول اﷲ وخاتم النبیین‘‘ مگر دجالوں میں چونکہ کوئی جذبہ اور کرشمہ نہیں ہوتا۔ لہٰذا کسی نے بھی یہ نہیں کہا کہ میرے بعد دوسرا دجال نہ آئے گا اور گزشتہ دجال نبی نہ تھے میں ہی نبی ہوں۔ بھلا مرزا قادیانی سے تو کوئی اقرار کرائے کہ مسیلمۃ الکذاب اور اسود عنسی وغیرہ دجال تھے۔ جب انبیاء نے اپنے سے پہلے انبیاء کو مانا ہے تو دجال دجالوں کو کیوں نہ مانیں۔ لیکن اب دجالوں کا یہ قاعدہ اور یہ ناموس جاتا رہا کیا معنی کہ مرزا قادیانی لندنی مسیح مسٹر پکٹ اور فرانسیسی مسیح ڈاکٹر ڈوئی اور سومالی ملاّ کو نہیں مانتے نہ وہ مرزا قادیانی کو مانتے ہیں۔ بلکہ ان میں سے کوئی بھی ایک دوسرے کو نہیں مانتا۔ پس قدرتی طور پر چاروں دجالوں کی قلعی کھل رہی ہے۔ اور اسی طرح آئندہ بھی انشاء اﷲ قیامت تک کھلتی رہے گی۔ کیا طاقت ہے کہ ایک دجال دوسرے دجال کی برائی کرسکے۔ اس کے منہ پر قدرت الٰہی مہر لگا دیتی ہے۔ کیونکر دجال کا دجال کی برائی کرنا اور اس کا منکر ہونا آپ اپنی برائی کرنا اور اپنی دجالیت کا منکر ہونا ہے۔ دجال کبھی دوسرے دجال کی برائی نہ کرے گا۔ ہاں اس کے مقابلہ میں انبیاء کی برائی کرے گا۔ مرزا قادیانی کو دیکھ لیجئے کہ مسیلمۃ الکذاب اور اسود عنسی کی برائی بھولے سے بھی نہیں کرتے۔ ہاں مسیح کو ان کے مقابلہ میں برا بتائیں گے۔ دجال کی دجالیت کی بڑی بھاری علامت یہی ہے کہ انبیاء کو گالیاں دے۔ ہاں ہم یہ یقین دلا چکے ہیں اور پھر دلاتے ہیں کہ مرزا قادیانی دوسرے دجالوں کی طرح گھٹیل دجال ہیں۔ دجال اکبر نہیں ہیں۔ ان میں کسی قدر ترجیح کی یہ نچ ضرور ہے کہ دوسرے دجالوں نے انبیاء کو گالیاں نہیں دی ۔ اس میں تو مرزا قادیانی ہی فرد ہیں۔ لانا ذرا سقنقوری معجون اور روغن بادام میں دم کی ہوئی زعفرانی بریانی کا تھال۔ آنحضرتa نے تو صاف طور پر فرما دیا کہ میرے بعد ۳۰دجال آئیں گے۔ بھلا مرزا قادیانی سے تو کوئی اقرار کرالے کہ دنیا میں کوئی دجال آیا ہے یا آئندہ آئے گا۔ حالانکہ تین کلہ توڑ دجال ان کے سامنے موجود ہیں۔ کیوں ان کا مہرا نہیں لیتے اور میدان میں نکل کر کیوں ان کی ٹنگری نہیں گھسیٹتے۔ اتنا ہوتا بھی ہو۔ لندنی دجال اور فرانسیسی دجال مرزا قادیانی کے منہ پر ولایتی بوٹ مار کر کہہ سکتے ہیں کہ ٹم مسیح کیونکر ہے جبکہ ہمارے آسمانی باپ کے اکلوٹے بیٹے کو گالی ڈیٹا ہے۔ ڈام فول۔ بھلا کوئی مسیح بن کر بھی مسیح کو گالی ڈینا سکٹا ہے یہ تو تمہارا ان نیچرل رول ہے۔ نیچرل مسیح ہم ہے جو یسوع مسیح کو مانتا ہے۔ مرزا قادیانی بار بار یہ راگ الاپتے ہیں کہ اگر میں خدا کی طرف سے مامور ہوکر نہ آتا تو