احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
اول تو طاعون سے مرزائیوں کی ہلاکت کا انکار ہی کیا جاتا ہے اور جب بھانڈا پھوٹ جاتا ہے تو یہ کہا جاتا ہے کہ طاعون کی ویسی افراط وتفریط نہیں ہوئی جیسی مخالفوں میں اور جب افراط تفریط بھی ہوتی ہے تو یہ کہا جاتا ہے کہ جو مرزائی مرے وہ پکے مرزائی نہ تھے۔ وہ کٹر منافق تھے نہ کہ مؤمن۔ چنانچہ مرزا قادیانی نے اپنی تقریر میں بیان کیا کہ کوئی ایسا مرزائی طاعون سے ہلاک نہیں ہوا جس نے مجھے اچھی طرح پہچان لیا ہو۔ پس آسمانی نشان کا کوئی قصور نہیں۔ بلکہ اندھوں کی آنکھوں کا قصور ہے اور چونکہ منافق مرزائی جو طاعون کا شکار ہوئے۔ ان کا جہنمی ہونا ضروری ہے۔ لہٰذا اب سب مرزائیوں کو جہنم میں جانے کے لئے کان جھڑ جھڑا دینے چاہئیں۔ کیونکہ آسمانی باپ نے سچے مرزائیوں کے ماتھے پر ایمان کاٹیکا نہیں لگایا کہ فلاںمومن ہے اور فلاں منافق ہے۔ اب تو آسمانی نشان یہی ہے کہ طاعون سے جو مرزائی مر گیا وہ منافق ہونے کے باعث جہنمی ہوا اور جو بچ رہا وہ اچھا خاصہ چھلاّ چھلایا گھڑا گھڑایا مرزائی ہے۔ یہ ہے آسمانی نشان جس کے طوفانوں میں مرزائی جہاز چل رہا ہے۔ جس قدر دجال اب تک آئے انہوں نے یہی کہا کہ ہم خدا کے بھیجے ہوئے ہیں۔ ہم پر ایمان لائو ورنہ ناری ہوگئے۔ اور مرزا قادیانی کہتے ہیں کہ انبیاء قیامت تک آئیں گے۔ اس صورت میں سب پر ایمان لانا ضروری ہوگا۔ گزشتہ انبیاء اور ان کے صحیفے مسترد ہوں گے۔ بلکہ ہر آنے والا نبی اپنے سے پہلے نبی کے صحیفے کو مسترد کرتا چلا جائے گا۔ کیونکہ ایمان لانے پر مجبور کرنے کے یہی معنی ہیں جو مرزا قادیانی کے خوارق سے ظاہر ہورہے ہیں کہ عیسیٰ مسیح مر گئے تمام انبیاء مر گئے اور ساتھ ہی ان کے صحیفے اور کتابیں بھی زمین میں دفن ہوگئیں۔ اور نبی بننے کو اس آزادی کے زمانے میں مصالحہ ہی کیا لگتا ہے ہر ایک مکار اور مفتری دعویٰ کرسکتا ہے کہ میں نبی ہوں۔ مجھ پر الہام اور وحی کا نزول ہوتا ہے۔ الہام اور وحی کوئی ایسی شے تو نہیں جو محسوس طور پر معلوم ہوسکے اور الہام ووحی بھی صرف اس قدر کافی ہے کہ میں مامور من اﷲ ہوں، کلمۃ اﷲ ہوں، خدا کا بمنزلہ ولد ہوں، خدائے تعالیٰ عرش پر بیٹھا بڑی محبت اور چائو اور بھڑاس سے میری طرف دوڑتا ہے میں ایسا ہوں میں ویسا ہوں اپنے منہ میاں مٹھو ہوں وغیرہ۔ حالانکہ انبیاء کے صحیفے اور کتابیں دین ودنیا کے قوانین ہوتے ہیں جو وحشیوں کو انسان بناتے ہیں۔ کیا کوئی دجال انسانوں کی اصلاح کا پنواڑا بغل میں لیکر آیا ہے اور اس کو دنیا میں پھیلایا ہے۔ بجز خالی خولی آبلہ فریب دعوئوں کے کوئی دجال کچھ بھی نہیں کرسکا۔ آنحضرتa نے تو کھلم کھلا ’’علیٰ رؤس الاشہاد‘‘ فرمایا کہ ’’لا نبی