احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
مرزا قادیانی کے دجال ہونے کی ایک اور دلیل پیش کی جاتی ہے۔ جس کو یقین ہے کہ تمام مرزائی بے چوں چرا دل سے مان لیں گے۔ گو بظاہر نہ مانیں۔ یعنی ابوہریرہ سے ایک بڑی حدیث میں مروی ہے ’’فیدق الصلیب ویقتل الخنزیر ویقاتل الناس علی الاسلام حیّٰ یہلک اﷲ فی زمانہ الملل کلہا غیر الاسلام ویہلک اﷲ فی زمانہ المسیح… الدجال وتقع الا منۃ فی الارض حتی ترقع الاسود مع الابل والنمور مع البقر والذئاب مع الغنم وتلعب الغلمان الصبیان مع الحیات لایضرہم ثم یلبث فی الارض اربعین سنۃ ثم یتوفیٰ ویصلی علیہ المسلمون وید فنونہ (تفسیر طبری ج۶ ص۲۲،۲۳)‘‘ {عیسیٰ مسیح صلیب کو ریزہ ریزہ اور سوروں کو قتل کریں گے اور لوگوں کو اسلام کی طرف بلائیں گے اور خدائے تعالیٰ ان کے زمانہ میں بجز اسلام کے تمام ملتوں کو نیست ونابود کرے گا اور وہ اپنے زمانہ میں مسیح الدجال کو ہلاک کریں گے۔ پھر ایسا امن ہوگا کہ شیر اونٹ کے ساتھ چریں گے اور چیتے اور گائیں اور بھیڑیے اور بکریاں باہم مل کر رہیں گی اور چھوٹے بچے سانپوں کے ساتھ کھلیں گے۔ پس چالیس سال عیسیٰ مسیح زمین پر رہیں گے۔ پھر وفات پائیں گے اور مسلمان ان کے جنازے کی نماز پڑھیں اور ان کو دفن کریں گے۔} اور دوسری حدیث میں عبداﷲ بن عمرؓ سے روایت ہے ’’قال رسول اﷲa ینزل عیسیٰ بن مریم الیٰ الارض فیتزوج ویولد لہ ویمکث خمساً واربعین سنۃ ثم یموت یدفن معی فی قبری فاقوم انا وعیسیٰ بن مریم فی قبر واحد بین ابی بکر وعمر (مشکوٰۃ ص۴۸۰)‘‘ {فرمایا رسول اﷲa نے زمین پر عیسیٰ بن مریم علیہما السلام اتریں گے اور نکاح کریں گے اور اولاد ہوگی اور ۴۵سال زمین پر رہیں گے۔ پھر فوت ہوں گے اور میرے ساتھ میری قبر (مقبرے) میں دفن ہوں گے۔} اب ہم پوچھتے ہیں کہ احادیث مندرجہ بالا میں جو علامات فرمائی گئی ہیں کیا وہ سب پوری ہوگئیں اور کیا مرزا قادیانی، آنحضرتa کے مقبرے میں دفن ہو گئے۔ توبہ توبہ انہوں نے تو حرمین شریفین جانے سے اپنی امت کو بھی منع کردیا ہے۔ خود تو کیا جائیں گے۔ قادیان کو مکہ اور مدینہ بتا دیا ہے۔ کیوں بھئی مرزائیو! کیا صلاح ہے اگر مرزا قادیانی مرنے کے بعد آنحضرتa کے مقبرے میں دفن ہوئے تو وہ مسیح موعود ہیں ورنہ وہ جھوٹے اور ان کا پیر اور لال گرو جھوٹا۔ کہو لعنۃ اﷲ علی الکاذبین