احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
نے تکفیر کا فتویٰ دیا ہے اور دے رہے ہیں۔آپ ضرور جہاد کرتے اور کسی کو زندہ نہیں چھوڑتے اور اب بھی ضرر رسانی کا کوئی دقیقہ اٹھا نہیں رکھا۔ مرزائی مقدمات شاہد ہیں۔ آپ کی تحریریں آپ کے ارادے کی شاہد ہیں کہ جو لوگ مجھ پر ایمان نہیں لاتے وہ واجب القتل ہیں۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ نہ صرف ۳۰؍کروڑ مسلمان بلکہ تمام مذاہب والے جو آپ پر ایمان نہیں رکھتے واجب القتل ہیں یعنی اس قابل ہیں کہ ان پر جہاد کیا جائے۔ جہاد تو خود بدولت کی رگ و پے میں سمایا ہے اور مسلمانوں پر تہمت دھرتے ہیں کہ وہ جہاد پر تُلے بیٹھے ہیں کیا گورنمنٹ منافقانہ پالیسی نہیں سمجھتی۔ برٹش عدالت میں ایک کیس بھی آپ کے خلاف ہوا تو ہم دکھا دیں گے کہ آپ برٹش گورنمنٹ کے کیسے ہوا خواہ اور وفادار ہیں۔ خود غرضی کی مسیحیت وبروزیت ہے جب کسی سے آپ کا مطلب نہیں نکلتا یا کوئی آپ کے دعویٰ کی مخالفت کرتا ہے اور کامیاب نہیں ہونے دیتا تو وہ واجب القتل ہے۔ اس میں کوئی ہو۔ ہم حیران ہیں کہ جب آپ کے پاس دو لاکھ والنٹیئر ہیں اور تمام افغانستان واجب القتل ہے تو کیوں کابل، پریورش نہیں کرتے۔ یہ ہم ذمہ کرتے ہیں کہ گورنمنٹ سے ہر طرح کی اجازت دلوا دیں گے اور اس سے توپ گولہ وغیرہ سامان جنگ اور حکم جہاد قرار واقعی عطا کرادیں گے، مگر آپ کسی طرح مرد میدان بنیں اور جہاد کا ارادہ پورا کریں۔ گورنمنٹ کے حضور تو مرزا قادیانی اپنی بروزیت ومسیحیت کا دارومدار جہاد کی مخالفت پر رکھتے ہیں۔ یعنی چونکہ میں جہاد کا مخالف ہوں۔ اس لئے مسیح موعود وامام الزمان ہوںا ور مسلمانوں سے یہ کہتے ہیں کہ عیسیٰ مسیح چونکہ دنیا میں وفات پاگئے لہٰذا میں مسیح موعود ہوں پس آپ کی مسیحیت وبروزیت کے مختلف وجود ہیں۔ حالانکہ انجیل کے سچے پیروپادری وغیرہ بھی جہاد کے خلاف ہیں جن کا عمل عیسیٰ مسیح کے اس حکم پر ہے کہ جو شخص تمہارے بائیں گال پر تھپڑ مارے دایاں گال بھی اس کے سامنے کردو۔ بھلا راسخ الاعتقاد مسیحی جہاد کے کیوں مخالف نہ ہوں گے۔ پس ایسے اعتقاد کا ہر مسیحی مسیح موعود ہے۔ علیٰ ہذا مسیح کی وفات کے جو لوگ قائل ہیں خصوصاً یہود وغیرہ۔ یہ سب مسیح موعود ہیں۔ اور اگر آپ اس لئے مسیح موعود ہیں کہ آپ نے بروز (تناسخ) کیا ہے تو ایک ایک ہندو جو تناسخ کا قائل ہے اور اسی ذریعے سے مکرر اور سہ کرر اور بار بار دنیا میں آتا ہے مسیح موعود ہے اور اگر آپ اس لئے مسیح موعود ہیں کہ آپ کے زمانہ میں طاعون آیا ہے تو جب کبھی طاعون آیا ہے یا آئندہ آئے گا اس زمانے کا ایک ایک انسان مسیح موعود ہے۔