احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
شرح لاسکتے ہیں نہ شرع میں فرق کرسکتے ہیں (حالانکہ جہاد کے بارے میں یہ حکم بند کردیا گیا ہے) ۲… یہ کہ ان کو صرف الہام بالقاء ہوتا ہے اور بعض انکشاف سے حق بات معلوم ہوتی ہے۔ تو نتیجہ لازمی یہ نکلے گا کہ ان کا دعویٰ اور ان کی دلیل بعینہ ایک ہے اور ان کو جمہور اسلام سے کوئی علاقہ نہیں اور ان کا حکم ملت پر نافذ نہیں۔ مامور من اﷲ کے معنی اگر صاحب شریعت کے ہیں تو بقول آپ کے وہ صاحب شریعت نہیں ہیں۔ اگر اس کے معنی ایسے شخص کے ہیں جس کو خدا سے خاص علاقہ ہو تو اپنے اپنے درجہ کے موافق ہر شخص بلکہ ہر مخلوق ذی روح یا غیر ذی روح اس ذات سے علاقہ رکھتا ہے۔ اس صورت میں بھی مرزا قادیانی کی نہ تخصیص رہی نہ ضرورت رہی۔ ہاں اگر وہ ایسی تعلیم دیں جو فی نفسہ ضرورت زمانہ کے لائق ماننے کے قابل ہو مگر قرآن شریف میں نہ ہو اگر وہ پرانے ادیان کومنسوخ کرسکیں کہ مسلمانوں کو یا کل عالم کی ہدایت یا نجات کے لئے ان کا ماننا لازم ہے۔ صرف تفسیر کردینا یا نئے یا اچھے معنی بتانے کے کسی ناقص نبی کی حاجت نہیں۔ علماء کافی ہیں تو ان کو علم نبوت یا خلافت بلند کرنے کا حق ہوسکتا ہے۔ ورنہ نبوت کا دعویٰ تو محدود گروہ میں کرنا اور خلافت سے بوجہ پولٹیکل کمزوری کے روحانی نصیحت مراد لینی کبھی صوفیوں کے انکشافات میں پناہ گزین ہونا اور کبھی موضوع احادیث سے مدد لینا یا بچوں کی سی تاویلات کرنا اور غیر واقعی پیشینگوئیوں کو امر واقعی قرار دینا کبھی اپنے کو مثیل مسیح اور کبھی خود مسیح کبھی عیسیٰ، کبھی مہدی، کبھی خاتم الخلفاء (جس کے یہ معنی ہوئے کہ تمکین دین کا دروازہ آئندہ کو بند ہوگیا) کہیں باوجود حنفی اور مقلد امام ابو حنیفہ قرار دئیے جانے کے امام حسینؓ سے اپنے تئیں افضل قرار دینا۔ (حالانکہ ان کی روحانی برکت کا ایک شمہ بھی میسر ہوجائے تو انسان انسان بن جائے) کبھی مجازی طور پر اپنے کو ابن اﷲ اور ابواﷲ قرار دینا کبھی خلاف جمہور آیت ’’مبشراً برسول یاتی من بعدی اسمہ احمد‘‘ کو اپنے واسطے قرار دینا کبھی اپنے تئیں مغل کبھی بنی اسرائیل جتانے کی کوشش کرنا اپنی غلط پیشینگوئیوں کو بزور مجادلہ یا مناظرہ صحیح کرنا یہ باتیں جماعت مسلمین میں پریشانی اور گھبراہٹ ڈالتی ہیں۔ کیا مسلمانوں میں ہزاروں تمدنی برائیاں ایسی نہیں جن کی اصلاح کی ضرورت ہے۔ ضرور ہیں پھر کیا صرف اس بات سے اصلاح ممکن ہے کہ ایک شخص کی تعریف کے بے اندازہ پل باندھے جائیں اور اسی کا نام دین رکھا جائے۔ نبی بھی دین کا خادم ہوتا ہے۔ آپ کو ثابت کرنا چاہئے کہ علاوہ مذاہب دیگر کے جو ایک جزوی اور بعض لحاظ سے غیر ضروری کام ہے۔ مرزا قادیانی نے مسلمانوں کے لئے کیا کام کیا ہے۔ ہم اس وقت ان کے دعاوی پر لحاظ کرنے کو تیار ہیں۔ فقط