احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
بھیجی ہیں کہ احمدی (مرزائی قوم) کے معاملات ومقدمات ان کے موافق فیصل ہواکریں کیونکہ اصول شرع محمدی اور اصول دھرم شاسترہ وغیرہ اب کرم خردہ اور ردی ہوگئے۔ اور چونکہ مرزا قادیانی امام الزمان ہیں لہٰذا تمام ممالک یورپ وافریقہ وایشیاء چین اور روس وغیرہ کی گورنمنٹیں بھی پرانے مذہبی اصول منسوخ کرکے اپنی رعایا میں مرزائی مذہب کے اصول جاری کریں۔ حالانکہ ممالک مذاہب غیر کو تو جانے دیں ممالک اسلامیہ ترک، افغانستان، فارس وغیرہ ہی میں اپنی اصول کی کتابیں اور اپنا مشن بھیجیں پھر دیکھیں کیا مزہ آتا ہے۔ ایک چیلے ملاّ عبداللطیف کو افغانستان بھیجا تو تھا۔ دیکھو اس کا کیا حشر ہوا۔ گھر پر تو کتا بھی شیر ہوتا ہے۔ چونکہ برٹش گورنمنٹ کے مبارک پرامن عہد میں سب کوآزادی کی نعمت حاصل ہے۔ لہٰذا مرزائی بکر کود مچاتے اور منادی کرتے پھرتے ہیں کہ عیسیٰ مسیح وفات پاگئے۔ اس لئے مرزا قادیانی مسیح موعود ہیں۔ مرزائیوں نے سینکڑوں کتابیں اور رسالے مشتہر کئے ہیں لیکن ان میں وفات مسیح اور مرزا کی خودستائی اور بھٹئی اور انبیاء علیہم السلام اور موجودہ زمانے کے مشائخ اور علماء پر سبّ ولعن برسانے کے سوا کچھ بھی نہیں۔ یہ حقیقی اور سچا مذہب ہے۔ جس پر مرزا اور مرزائیوں کو فخر ہے۔ مرزائی اخباروں میں تعلّی کے ساتھ مشتہر ہوتا ہے کہ حضرت اقدس اور ان کے حواری کی تصانیف یورپ وامریکہ میں پہنچ گئیں اور مرزائی میگزین بھی برابر پہنچتا ہے اور وہاں کے لوگ عیسیٰ مسیح کی وفات کو تسلیم کرتے ہیں اور مرزائی اخبار میں ایک امریکن کا خط بھی شائع ہوا تھا کہ میں وفات مسیح کے باب میں آپ سے متفق ہوں مگر اس نے یہ نہیں کہا کہ آپ مسیح متوفی کے قائم مقام اور امام الزمان ہیں اور ہم لوگ عیسیٰ مسیح کو چھوڑ کر آپ پر ایمان لائے ہیں اور چونکہ یورپ وامریکہ کوجدید فلسفے اور سائنس نے چرلیا ہے اور الحاد پھیلادیا ہے اگر ان کا پہلا قہقہہ حیات مسیح پر ہوگا تو دوسرا قہقہہ مرزا کے مسیح موعود بننے پر ہوگا۔ ایسے بیوقوف نہیں کہ مرزا کی خود غرضانہ چال نہ سمجھیں کہ یہ شخص مسیح کو تو مارتا ہے اور خود اس کی جگہ لیتا ہے۔ وہ خوب جانتے ہیں کہ مسیح نے وفات پائی ہو یا وہ زندہ ہو مگر ایک چینی مغل مسیح نہیں ہوسکتا اور وہ بھی مذہب اسلام میں جو مذہب عیسوی کا مصلح یا یوں کہو کہ کٹا حریف ہے۔ مرزا قادیانی سے تو کہیں زیادہ مسٹر پکٹ اور ڈاکٹر ڈوئی ان کے نزدیک مسیح بننے کے مستحق ہیں جو عیسوی مذہب رکھتے ہیں لیکن جب یورپ والے اپنے ہم مذہب جدید مسیحیوں کو بھی پاگل قرار دیتے اور مضحکے اڑاتے ہیں تو مرزا قادیانی کسی کھیت کی دساور ہیں۔ اور جس طرح مرزا قادیانی حیات مسیح