احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
انہوں نے خود یہ تعارف قلمبند کیا ہے۔ ’’بدباطن دجال (مرزامحمود) کے دجل فریب کے چند اہم مگر پوشیدہ اوراق درج کئے گئے ہیں۔‘‘ اس کتاب نے بھی قادیانی مؤلف کے ہاتھوں مرزامحمود کو بے لباس کر دیا ہے۔ ۴… ربوہ کا پوپ: یہ کتاب بھی مظہرالدین ملتانی، قادیانی کی مرتب کردہ ہے۔ جس میں مرزامحمود ایسے ابن الوقت کے ناپاک سیاسی منصوبے، دینی سیاست کے پردے میں چیرہ دستیاں، حکومتی خاکے، فوجی نظام حکومت کے خواب، ربوہ سٹیٹ بینک وغیرہ، گشتی مراسلہ، ربوہ کے جاسوسوں کا کام، حکومت کی پالیسی کے راز چرانا، مرکزی حکومت نے اعلیٰ حکام کو خبردار رہنے کی ہدایت کر دی، ایسے بیسیوں عنوانات قائم کر کے مرزامحمود کے کردار کو تارتار ہوتے دکھایا گیا ہے۔ غرض احتساب قادیانیت کی جلد ہذا یعنی جلد اٹھاون میں دو حضرات کی چار کتب ورسائل موجود ہیں۔ ۱…مولانا شوکت اﷲ میرٹھی کے ضمیمہ شحنہ ہند سال ۱۹۰۴ء کی مکمل فائل ۱ جلد ۲…جناب مظہرالدین ملتانی کی ۳ کتب …………………… گویا دو حضرات کی: ۴ کتب ورسائل اس جلد میں شامل اشاعت ہیں۔ فلحمدﷲ علیٰ ذالک! محتاج دعا: فقیر اﷲ وسایا ۹۲؍ستمبر۲۰۱۴ء