احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
ہے۔ ’’لہ الخلق ولہ الامر الآیہ‘‘ شاہد ہے مرزا قادیانی جو اپنے کو بار بار مامور من اﷲ کہتے ہیں تو اپنے دعوے سے متنزل ہوکر پستی میں گرتے ہیں کیونکہ ’’اطیعوا اﷲ واطیعوا الرسول والوالامر منکم‘‘ میں خدا اور رسول کے بعد اولوالامر تیسرے درجے پر ہے۔ یعنی وہ نبی یا رسول نہیں ہے۔ حالانکہ مرزا قادیانی اولوالامر ہونے کے ساتھ نبوت ورسالت کے بھی مدعی ہیں۔ ہذا خلف۔ کس کس تناقض کو رویا جائے۔ علی ہذا نبی کا مرتبہ مجدد کے مرتبہ سے بڑھا ہوا ہے کم از کم دونوں میں عموم خصوص مطلق کی نسبت تو ضرور ہی ہے یعنی ہر نبی مجدد ہے۔ مگر اس کا عکس صحیح نہیں۔ یعنی ہر مجدد نبی نہیں۔ انسان اور حیوان میں جو فرق ہے یہی فرق نبی اور مجدد میں ہے یعنی جس طرح انسان زید وغیرہ کو حیوان مطلق لکھنا لائبل ہے۔ اسی طرح نبی کو مجدد کہنا باعث کسر شان ہے مگر مرزا قادیانی کے لئے کسرشان نہیں۔ وہ اپنے چیلے چاپڑوں میں تو نبی ہیں اور مسلمانوں کے سامنے اپنے کو حسب فحوائے حدیث شریف مجدد بتاتے ہیں گویا گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے ہیں کہ کبھی نبی کبھی مجدد۔ کبھی لے پالک، کبھی اصلی نبی، نہیں بلکہ بروزی نبی۔ اور کبھی بعض انبیاء سے بھی بڑھ کر ؎ عیسیٰ کجا است تابنہد پابہ منبرم (ازالہ اوہام ص۱۵۸، خزائن ج۳ ص۱۸۰) کبھی خاتم الخلفاء (خاتم الانبیاء) یعنی قیامت تک تمام ابنیاء سے بڑھ کر اور خاتم رسالت ایک لغویت ہو تو بیان کی جائے۔ مجدد تو صرف احکام الٰہی کو یاد دلاتا ہے مگر مرزا قادیانی نے مجدد بن کر یہ کیا کہ احکام الٰہی اور شریعت اسلامیہ ہی کی ترمیم وتنسیخ کردی۔ تصویر پرستی کو رواج دیا حج کی ممانعت کی۔ بعض انبیاء کو نبی ہی نہ رکھا اور کلمتہ اﷲ اور روح اﷲ عیسیٰ مسیح علیہ السلام کو گالیاں دیں اور ان کے جانشین بنے۔ کیونکہ عیسیٰ بھی نبی رہتے تو مرزا قادیانی نبی کیونکر بنتے۔ معجزات کا انکار کیا کیونکہ خود کوئی معجزہ نہیں دکھا سکتے۔ ناکو آئے بھئی ناکو آئے۔ آنحضرتa نے عیسائی مذہب (تثلیث) کی اصلاح کی تو آپ نے خدا کا لے پالک بن کر توحید ہی کو جڑ پیر سے اڑا دیا۔ مذہب اسلام جو تمام مذاہب کا مصلح ہے۔ آپ نے باوصف دعویٰ مسلمانی اس کی اصلاح کا دعویٰ کیا۔ اصلاح کیا سادہ لوحوں کو مونڈ کر اور چندیا پر ہاتھ پھیر کر اسلام ہی سے مرتد ومنحرف کردیا۔ اس صورت میں آپ کو مجدد تو کیا البتہ موجد مذہب جدید مرزائی وناسخ ومرمم دین الٰہی کہئے تو بجا ہے۔ نبی اور رسول ضرور صاحب صحیفہ ہوتا ہے مگر جن اصول اسلامیہ مع حج اور حرمت تصاویر