احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
مانند ہونا ثابت کیا۔ کیا اب بھی مرزائی جماعت انکار کرے گی کہ مرزا قادیانی خدا کی مانند ہونے کے مدعی نہیں، قرآن مجید میں تو ’’لیس کمثلہ شئی اور قل ہو اﷲ احد اﷲ الصمد‘‘ وارد ہوا اور براہین احمدیہ میں خدائے تعالیٰ مرزا قادیانی کو ’’انت منی بمنزلۃ توحیدی وتفریدی‘‘ کہے۔ الحکم نمبر۸؍ج۵ مورخہ ۳؍مارچ ۱۹۰۴ء میں عبدالکریم صاحب مرزا قادیانی سے روایت کرتے ہیں کہ ’’ایک روز کا سر الصلیب (مرزا قادیانی) فرماتے تھے۔ اﷲ تعالیٰ ضرور جانتا ہے کہ کس قدر مجھے نصرانی مذہب کے استیصال کے لئے جوش ہے۔ پس میں اس کو ان لفظوں میں ادا کرسکتا ہوں کہ مجھے اس اعتقاد کی تباہی کے لئے اتنا جوش ہے کہ جتنا خود خدا کو۔‘‘خدا پر جھوٹ۔ ’’ان اراد ان یہلک المسیح الآیہ‘‘ نصاریٰ کی بیخ کنی اور ان کے اعتقاد کی تباہی کے لئے مرزا قادیانی کے خدا کو بھی مرزا قادیانی کے مساوی جوش ہے۔ اس تحریر کو تقریباً چار سال کا عرصہ گزرا اور جوش تو دونوں کو اس سے پہلے کا ہوگا۔ لیکن اب تک دونوں سے کچھ نہ ہوسکا۔ اور مسلمانوں کا خدا تو اس بات سے پاک ہے کہ اس کو کسی چیز کی تباہی کے لئے عاجز انسان کی مانند جوش کھانا پڑے۔ بلکہ وہ تو ایسی طاقت رکھتا ہے کہ اگر چاہے تو تمام جہاں کو طرفۃ العین میں ہلاک کردے۔ خود قرآن شریف گواہ ہے اور (تحفہ قیصریہ ص۱۴، خزائن ج۱۲ص۲۶۶) میں لکھتے ہیں ’’اے قیصرہ ملکہ معظمہ ہمارے دل تیرے لئے دعا کرتے ہوئے جناب الٰہی میں جھکتے ہیں اور ہماری روحیں تیرے اقبال اور سلامتی کے لئے حضرت احدیت میں سجدہ کرتی ہیں۔‘‘ کجا مرزا اور اس کے خدا کو عیسویت کی بیخ کنی اور تباہی کا جوش اور کجا عیسوی مذہب ملکہ کی اقبال مندی اور سلامتی کی دعا۔ اور رسالہ (دافع البلاء ص۶،۷، خزائن ج۱۸ ص۲۲۷) میں لکھتے ہیں ’’خدا نے مجھے کہا ہے ’’انت منی وانا منک‘‘ ہاں منک سے ظاہر ہے کہ مرزا قادیانی کا خدا مرزا قادیانی سے پیدا ہوا ہے۔‘‘ معاذ اﷲ قرآن مجید میں لم یلد ولم یولد اور انت منی وانا منک مرزا قادیانی کا الہام۔ اے مرزائیو! تم خداوند قہار سے ڈر کر سچ کہو اگر کوئی اور شخص کہے کہ میں توحید اور تفرید کا مرتبہ رکھتا ہوں۔ یا یہ کہ وہ دانیئل نبی کی کتاب میں مجھے خدا کی مانند لکھا ہے۔ یا یہ کہے کہ میں خدا سے ہوں اور خدا مجھ سے ہے تو تم اس کو کافر کہو گے یا نہیں؟ اگر دانستہ جھوٹ کہو گے تو کاذب کے واسطے خداوند قہار کی طرف سے لعنت کا خطاب موجود ہے۔