احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
رعایا کو گریز پابنا دے گی تو خاموش سدیش کی ایک بیڑی اور بڑھا دی۔ قدم رکھنا سنبھل کر محفل رندان میں اے زاہد یہاں ساغر چھلکتا ہے یہاں پگڑی اچھلتی ہے اگر مرزا قادیانی بروزی نبی اور موعود مسیح تھے تو صرف اپنے دعوے پر دلائل قائم کرتے اور سچے رفارمروں کی طرح دشمنوں کو بھی حلم اور وقار سے دوست بنا کر مسخر کرتے۔ بھلا کسی آسمانی کتاب یا صحیفے میں دکھائیں تو سہی کہ ایک نبی نے دوسرے نبی کو برا کہا ہے؟ کلام مجید نے تو انبیاء میں کوئی ما بہہ الامتیاز نہیں رکھا اور تمام انبیاء کو مساوی درجہ عطا فرمایا۔ بلکہ بت پرستوں کی نسبت بھی حکم دیا کہ ان کو برا نہ کہو۔ سبحان اﷲ کیا تہذیب ومتانت اور سلامت روی ہے۔ آنحضرتa کی نسبت جناب باری نے فرمایا ’’انک لعلیٰ خلق عظیم‘‘ اور خود آنحضرت نے اسی بناء پر فرمایا’’بعثت لا تمم مکارم الاخلاق‘‘ کیا خلق عظیم اور مکارم اخلاق یہ اجازت دیں گے کہ مخلوق کا دل دکھائو ان کے بزرگوں اور معبودوں کو برا کہہ کر اشتعال دلائو۔ مرزا قادیانی نے تو اس خشونت اور تعصب سے کام لیا ہے اور اپنے طرز کلام میں جس کو وہ الہام بتاتے ہیں بدگوئی کا وہ ہنجار اختیار کیا کہ ایک فحش گو بھی اس کو عار سمجھے گا۔ پھر بھی آپ برگزیدہ نبی اور مامور من اﷲ ہیں۔ کسی مذہب کو برا کہنے سے صاف طور پر یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ قائل کے دل میں اس کی جانب سے سخت عداوت اور نفرت بھری ہوئی ہے۔ اور اگر اس کا قابو چلے تو جدال وقتال سے ہرگز باز نہ رہے۔ مسیح علیہ السلام کو جو گالیاں دی گئیں تو تمام مسیحیوں نے جن میں گورنمنٹ بھی شامل ہے یقیناً یہی نتیجہ نکالا ہے کہ مرز اہمارے مذہب سے سخت برافروختہ ہے اور بس چلے تو عام طور پر جہاد کرے اور سب کو تہ وتیغ کرڈالے اور ظاہر ہے کہ جس شخص کے پاس دولاکھ قلمی والنٹیئر ہیں وہ تو جہاد اور جدال وقتال کا پورا مسالہ رکھتا ہے اور ایسے شخص کا وجود بہت خوفناک ہے۔ مذہبی خصومت ومنافرت نے دنیا میں کیا کیا خون خرابے نہیں کئے؟ یورپ جو آج کل اعلیٰ درجے کی تہذیب پر پہنچا ہوا ہے تواریخ میں دیکھ جائو کہ ایک ہی مذہب کی شاخیں آپس میں رگڑ کھا کر درخت چنار کی طرح کیسی مشتعل ہوئیں کہ سارا بن جلا دیا اور گیلی سوکھی ایک بھائو جلنے لگی۔ نہ صرف انبیاء بلکہ تمام مذاہب پر سبّ ولعن کرنے سے کیا مرزاقادیانی کا یہی مقصد نہیں کہ میں سب سے بہتر ہوں۔ فلاں مذہب میں یہ عیب اور فلاں نبی اور رفارمر میں یہ نقص ہے۔ اصلی مہدی اور مسیح اور اصلی نبی میں ہوں۔ میرے سوا سب جھوٹے اور