معارف مثنوی اردو شرح مثنوی مولانا روم |
س کتاب ک |
|
پیداکرتی ہے اور وہی روٹی ایک اللہ کا ولی کھاتاہے تو وہ روٹی اس کے اندر اللہ تعالیٰ کاعشق ومعرفت پیدا کرتی ہے۔ ۵) تلخ پانی اور میٹھے پانی کی صورت ایک ہے مگر حقیقت میں کتنا فرق ہے۔ اسی طرح شقی اور سعید، نیک اور بد کی صورت میں اگراتحادہے تو یہ کیسے لازم آسکتاہے کہ دونوں کی سیرت اور حقیقت بھی متحدہے۔ ۶) جو کچھ انسان کرتاہے وہ بندر بھی کرتاہے۔ لیکن دونوں میں کتنا فرق ہے۔ ۷) ایسے ہی حقیقت ناشناس لوگوں نے معجزے کو جادو پر قیاس کیا حالاں کہ معجزہ رحمتِ خداوندی ہے جو مقبولوں کو دیاجاتاہے اور جادو خدا کی لعنت ہے جو مردود کے ساتھ ہوتاہے۔ معجزہ ایک حقیقت ہوتاہے۔ جادو محض خلافِ حقیقت ہوتاہے اور صرف نظر بندی ہوتی ہے۔ ۸) مؤمن اور منافق کے اعمال ظاہری صورت میں متحد ہیں لیکن حقیقت میں زمین وآسمان کا فرق ہے۔ دونوں کا انجام کس قدر بعد اور تفاوت رکھتاہے، ایک کامقام جنت ہے دوسرے کا مقام جہنم ہے۔ ۹) خراب اور صحیح سونے کی شکل یکساں ہے لیکن کسوٹی پر دونوں کی قیمت میں کس قدرفرق ہوتاہے۔ ۱۰)دوچہرے ہیں: ایک چہرہ سوئے دوست ہے اور ایک چہرہ خود اپنے ہی کو دیکھ رہاہے۔ دونوں میں کتنافرق ہے؟ فائدہ : خلاصہ یہ کہ اللہ والوں کو اپنے اوپر قیاس مت کرو۔ ان کے باطن کو دیکھو کہ حق تعالیٰ کے قرب وتعلق کی دولت سے رشکِ سلاطینِ ہفت اقلیم ہیں اور ان سے استفادہ کرو۔ اور ان کو اپنی طرح مت سمجھو۔ ظرف کی قیمت مظروف کی قیمت سے ہے۔ انسان کا جسم جو ایک ظرف ہے اگر تعلق مع اللہ کی دولت سے مشرف ہے تو اس ظرف کو بہت قیمتی سمجھو۔ دوشیشیاں