حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
اس نے جواب میں کہا: إِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ذُو الْخَیْرَاتِ بِیَثْرِبَ یَدْعُوْ إِلَی النَّجَاۃِ یَأْ مُرُ بِالصَّوْمِ وَالصَّلاَۃِ وَیَزْجُرُ النَّاسَ عَنِ الْھَنَاتِ تمام خیروں کو لے کر آنے والے اللہ کے رسول ﷺ یَثْرِب میں نجات کی دعوت دے رہے ہیں۔ وہ نماز اور روزے کا حکم دیتے ہیں اور شر والے کاموں سے لوگوں کو روکتے ہیں۔ میں نے اپنی سواری آگے بڑھا کر کہا: أَرْشِدْنِيْ رُشْدًا ھُدِیْتَ لَا جُعْتَ وَلاَ عُرِیْتَ وَلَا بَرِحْتَ سَیِّدًا مُقِیْتَ وَلَا تُوْقِرْنِيْ عَلَی الْخَیْرِ الَّذِيْ أُتِیْتَ مجھے سیدھا راستہ بتا! اللہ تجھے ہدایت دے! تو کبھی بھوکا ننگا نہ ہو اور تو ہمیشہ طاقت ور سردار بنا رہے، اور جو خیر تجھے ملی ہے اس کا مجھ پر زیادہ بوجھ نہ ڈال۔ وہ یہ اشعار پڑھتاہوا میرے پیچھے آیا: صَاحَبَکَ اللّٰہُ وَسَلَّمَ نَفْسَکَا