حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اے اﷲ! اگر تو نے میرا نام خوش قسمت انسانوں میں لکھا ہے تو میرا نام ان میں لکھا رہنے دے اور اگر میرا نام بد قسمت لوگوں میں لکھا ہوا ہے تو اس میں سے مٹاکر خوش قسمت لو گوں میں لکھ دے، کیوںکہ تو جو چاہے مٹا سکتا ہے اور جو چا ہے با قی رکھ سکتاہے اور تیرے پاس لوحِ محفوظ ہے۔ 4 حضرت یز ید کہتے ہیں: میں نے حضرت عمر بن خطّاب ؓ کو آدھی رات کے وقت رَما دَہ قحط کے زمانہ میں حضورﷺکی مسجد میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا۔ وہ یہ دعا کررہے تھے: اَللّٰھُمَّ لاَ تُھْلِکْنَا بِالسِّنِیْنَ وَارْفَعْ عَنَّا ھٰذَا الْبَلاَئَ۔ اے اﷲ! ہمیں قحط سے ہلا ک نہ فر ما اور ہم سے یہ مصیبت دور فرما۔ اور وہ یہ دعا باربار کرتے رہے۔1 حضرت یزید کہتے ہیں: میں نے رَمادَہ قحط کے زمانہ میں حضرت عمر بن خطاب ؓ پر چادر دیکھی جس پر سولہ پیوند لگے ہوئے تھے، اور آپ کی چادر پانچ ہاتھ اور ایک بالشت لمبی تھی، اور یہ دعا کررہے تھے: اَللّٰھُمَّ لاَ تَجْعَلْ ہَلَکَۃَ أُمَّۃِ مُحَمَّدٍ عَلٰی رِجْلَيَّ۔ اے اﷲ! حضرت محمد ﷺ کی اُمّت کی ہلاکت میرے زمانہ میں نہ کر۔ 2 حضرت اَسلم کہتے ہیں: حضرت عمر بن خطاب ؓ نے فرمایا: اَللّٰھُمَّ لَا تَجْعَلْ قَتْلِيْ بِیَدِ رَجُلٍ صَلَّی رَکْعَۃً أَوْ سَجْدَۃً وَاحِدَۃً یُحَاجُّنِيْ بِھَا عِنْدَکَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔ اے اﷲ! میرا قتل ایسے شخص کے ہاتھوں نہ کر جس نے ایک رکعت ہی پڑھی ہو یا ایک سجدہ ہی کیا ہو اور وہ اس کی وجہ سے قیامت کے دن مجھ سے جھگڑا کرے۔ (یعنی میری شہا دت مسلما ن کے ہاتھوں نہ ہو)۔3 حضرت سعید بن مسیب کہتے ہیں: ایک مر تبہ حضرت عمر بن خطّاب ؓ نے کنکریوں کی ایک ڈھیری بنائی، پھر اس پر اپنے کپڑے کا کنارہ ڈال کر اس پر سر رکھ کرلیٹ گئے، پھر آسمان کی طرف اپنے ہاتھ اٹھا کر یہ دعا کی: اَللّٰھُمَّ کَبِرَتْ سِنِّيْ، وَضَعُفَتْ قُوَّتِيْ، وَانْتَشَرَتْ رَعِیَّتِيْ، فَاقْبِضْنِيْ إِلَیْکَ غَیْرَ مُضِیِّعٍ وَلَا مُفَرِّطٍ۔ اے اﷲ! میری عمر زیا دہ ہوگئی اور میرے قُویٰ کمزور ہو گئے اور میری رعایا پھیل گئی، لہٰذا اب تو مجھے اپنی طرف اس طرح اٹھا لے کہ نہ تو میں کسی کا حق ضائع کرنے والا ہوں اور نہ کسی کے حق میں کمی کرنے والا ہوں۔ 1 حضرت اَسود بن ہِلال محارِبی کہتے ہیں: جب حضرت عمر بن خطّاب ؓ خلیفہ بنے تو انھوں نے منبر پر کھڑے ہوکر اﷲ کی حمد و ثنا بیان کی، پھر فرمایا:اے لو گو! غور سے سنو! میں دعا کروں گا تم سب اس پر آ مین کہنا۔ اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ غَلِیْظٌ فَلَیِّنِيْْ، وَشَحِیْحٌ فَسَخِّنِيْ، وَضَعِیْفٌ فَقَوِّنِيْ۔ اے اﷲ! میں سخت ہوں مجھے نرم کردے، کنجوس ہوں مجھے سخی بنادے، کمزور ہوں مجھے قوی کردے۔2