حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کرو: لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ، سُبْحَانَ اللّٰہِ وَتَبَارَکَ اللّٰہُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔ اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں جو حلیم اور کریم ہے۔ اﷲ پاک اور بابرکت ہے جو کہ عظیم عرش کا ربّ ہے۔ تمام تعریفیں اﷲ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا ربّ ہے۔1 حضرت انسؓفرماتے ہیں: حضورﷺ جب کسی بات کی وجہ سے پریشان اور بے چین ہوتے تو فرماتے: یَا حَيُّ یَا قَیُّوْمُ! بِرَحْمَتِکَ أَسْتَغِیْثُ۔ اے ہمیشہ زندہ رہنے ولے! اے دوسروں کو قائم رکھنے والے! تیری رحمت کے واسطہ سے فریاد کرتا ہوں۔2 حضرت اَسماء بنت عُمَیسؓ فرماتی ہیں: جب حضورﷺ کو غم یا پریشانی پیش آتی تو فرمایا کرتے: اَللّٰہُ اَللّٰہُ رَبِّيْ لَا أُشْرِکُ بِہٖ شَیْئًا۔ اﷲ،اﷲ میرا ربّ ہے، میں اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں کرتا۔3 ابنِ جریر اور ابنِ ابی شیبہ میں حضرت اَسماءؓکی روایت اس طرح سے ہے کہ مجھے حضور ﷺ نے پریشانی کے وقت پڑھنے کے لیے یہ کلمات سکھائے اور پچھلے کلمات ذکر کیے۔4 حضرت ابنِ عباسؓ فرماتے ہیں: ہم سب گھر میں تھے حضورﷺ نے دروازے کی دونوں چوکھٹوں کو پکڑ کر فرمایا: اے بنو عبدالمطّلب! جب تم لوگوں کو کوئی پریشانی، سختی یا تنگ دستی پیش آئے تو یہ کلمات کہا کرو: اَللّٰہُ اَللّٰہُ رَبُّنَا لَا نُشْرِکُ بِہٖ شَیْئًا۔1 حضرت ابنِ عباسؓفرماتے ہیں: حضورﷺ پریشانی کے وقت یہ کلمات پڑھا کرتے تھے: لَا إِلٰـہَ إِلَّا اللّٰہُُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ۔ لَا إِلٰـہَ إِلَّا اللّٰہُُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ۔ لَا إِلٰـہَ إِلَّا اللّٰہُ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَرَبُّ الْأَرْضِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ۔ اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں جو عظیم اور حلیم ہے۔ اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں جو کہ عرشِ عظیم کا ربّ ہے۔ اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں جو آسمانوں اور زمین کا ربّ ہے اور عرشِ کریم کا ربّ ہے۔ 2 حضرت ثوبان ؓ فرماتے ہیں: جب حضور ﷺ کسی چیز سے خوف محسوس کرتے تو فرماتے: اَللّٰہُ اَللّٰہُ رَبِّيْ لَا أُشْرِکُ بِہٖ شَیْئًا۔3 حضرت ابو الدرداءؓ نے فرمایا: جو بندہ بھی سات مرتبہ یہ دعا پڑھے گا چاہے وہ سچے دل سے پڑھے یا جھوٹے دل سے، اﷲ تعالیٰ اس کے غم اور پریشانی کو ضرور دور کر دیں گے۔ وہ دعا یہ ہے: