حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ او ر اس بات سے تیری پناہ چاہتا ہوں کہ موت کے وقت شیطان مجھے خبطی بنادے یعنی عقل خراب کر کے گمراہ کر دے، اور تیرے راستہ میں میدانِ جنگ سے پیٹھ پھیر کر بھاگتے ہوئے مرنے سے تیری پناہ چاہتا ہوں، اور سانپ وغیرہ کے ڈسنے کے مرنے سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔1 حضرت ابو ہریرہ ؓ فرماتے ہیں: حضورﷺ فرمایا کرتے تھے: اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْجُوْعِ فَإِنَّہٗ بِئْسَ الضَّجِیْعُ، وَأَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْخِیَانَۃِ فَإِنَّھَا بِئْسَتِ الْبِطَانَۃُ۔ اے اﷲ! میں بھوک سے تیری پناہ چاہتاہوں، کیوںکہ بھوک بہت برا ساتھی ہے۔ اور خیانت سے تیری پناہ چاہتا ہوں، اس لیے کہ یہ بد ترین خصلت ہے۔2 حضرت ابو ہریرہ ؓ فرماتے ہیں: حضورﷺ فرمایا کرتے تھے: اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِکَ مِنَ الشِّقَاقِ وَالنِّفَاقِ وَسُوْئِ الْأَخْلاَقِ۔ اے اﷲ! میں آپس کے جھگڑے، فساد، نفاق اور برے اخلاق سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔3 حضرت انسؓفرماتے ہیں: نبی کریمﷺ فرمایا کرتے تھے: اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْکَسْلِ، وَأَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْقَسْوَۃِ وَالْغَفْلَۃِ وَالْعَیْلَۃِ وَالذِّلَّۃِ وَالْمَسْکَنَۃِ، وَأَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْفُسُوْقِ وَالشِّقَاقِ وَالنِّفَاقِ وَالسُّمْعَۃِ وَالرِّیَائِ، وَأَعُوْذُ بِکَ مِنَ الصَّمَمِ وَالْبَکَمِ وَالْجُنُوْنِ وَالْجُذَامِ وَسَيِّئِ الْأَسْقَامِ۔ اے اﷲ! عاجز ہوجانے اور سستی سے تیری پناہ چاہتاہوں، اور دل کی سختی، غفلت، فقیری، ذلت ومسکنت سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ فسق وفجور، آپس کے لڑائی جھگڑے، نفاق اور شہرت وریا سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ بہرہ اور گونگا ہو جانے سے، پاگل پن، کوڑھ اور تمام بری بیماریوں سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔1 حضرت عقبہ بن عامرؓفرماتے ہیں: نبی کریم ﷺ فرمایا کرتے تھے: اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِکَ مِنْ یَوْمِ السُّوْئِ وَمِنْ لَیْلَۃِ السُّوْئِ وَمِنْ سَاعَۃِ السُّوْئِ وَمِنْ صَاحِبِ السُّوْئِ وَمِنْ جَارِ السُّوْئِ فِيْ دَارِ الْمُقَامَۃِ۔ اے اﷲ! برے دن سے، بری رات سے، بری گھڑی سے، برے ساتھی سے اور (مستقل رہایش والے) وطن کے برے پڑوسی سے میں تیری پناہ چاہتا ہوں۔2 حضرت عمرؓفرماتے ہیں: حضورﷺ پانچ چیزوں سے اﷲ کی پناہ اس طرح مانگا کرتے تھے: اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْبُخْلِ وَالْجُبْنِ وَفِتْنَۃِ الصَّدْرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ وَسُوْئِ الْعُمْرِ۔ اے اﷲ! کنجوسی سے، بزدلی سے، سینے کے فتنہ سے،عذابِ قبر سے اور بری عمر یعنی زیادہ بوڑھا ہوجانے سے تیری پناہ چاہتاہوں۔3 حضرت عمرؓفرماتے ہیں: نبی کریمﷺ حضرت حسن حضرت حسینؓکو ان کلمات سے اﷲ کی پناہ میں دیا کرتے تھے: إِنِّيْ أُعِیْذُکُمَا بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّۃِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَھَامَّۃٍ وَمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لاَمَّۃٍ۔