حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلْتُ وَمِنْ شَرِّ مَا لَمْ أَعْمَلْ۔ اے اﷲ! میں نے اب تک جو کیا اس کے شر سے بھی پناہ مانگتا ہوں اور جو نہیں کیا اس کے شر سے بھی پناہ مانگتا ہوں۔ حضرت ابنِ عمر ؓ فرماتے ہیں: حضور ﷺ کی ایک دعا یہ بھی تھی: اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِکَ مِنْ زَوَالِ نِعْمَتِکَ وَتَحَوُّلِ عَافِیَتِکَ وَفَجْأَۃِ نِقْمَتِکَ وَجَمِیْعِ سَخَطِکَ۔ اے اﷲ! میں تیری نعمت کے چلے جانے سے، تیری دی ہوئی عافیت کے ہٹ جانے سے اور تیری اچانک پکڑسے اور تیری ہر طرح کی ناراضگی سے پناہ چاہتا ہوں۔ حضرت زید بن اَرقم ؓ فرماتے ہیں: میں تمھیں وہی دعا بتانے لگا ہوں جو حضور ﷺ مانگا کرتے تھے: اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْکَسْلِ وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَالْھَمِّ وَعَذَابِ الْقَبْرِ۔ اَللّٰھُمَّ اٰتِ نَفْسِيْ تَقْوَاھَا، وَزَکِّھَا أَنْتَ خَیْرُ مَنْ زَکَّاھَا، أَنْتَ وَلِیُّھَا وَمَوْلاَہَا۔ اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِکَ مِنْ عِلْمٍ لَا یَنْفَعُ، وَمِنْ قَلْبٍ لَا یَخْشَعُ، وَمِنْ نَفْسٍ لَا تَشْبَعُ، وَمِنْ دَعْوَۃٍ لَا یُسْتَجَابُ لَھَا۔ اے اﷲ! عاجزی، کاہلی، بزدلی، کنجوسی، رنج وغم اور عذابِ قبر سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ اے اﷲ! میرے نفس کو تقویٰ عطا فرما اور اسے پاک صاف کردے، تو ہی اس کو بہترین پاک صاف کرنے والا ہے، تو ہی اس کا مالک اور آقا ہے۔ اے اﷲ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس علم سے جو (دین ودنیا میں) نفع نہ دے اور اس دل سے جس میں خشوع نہ ہوا اور حریص نفس سے جو کبھی سیر نہ ہو اور اس دعا سے جو قبول نہ ہو۔ حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں: نبی کریم ﷺ یہ دعا فرمایا کرتے تھے: اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِکَ مِنْ فِتْنَۃِ النَّارِ وَعَذَابِ النَّارِ وَمِنْ شَرِّ الْغِنٰی وَالْفَقْرِ۔ اے اﷲ! آگ کے فتنے سے، آگ کے عذاب سے، اور مال داری اور فقیری کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔1 حضرت قطبہ بن مالکؓفرماتے ہیں: نبی کریم ﷺ فرمایا کرتے تھے: اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِکَ مِنْ مُنْکَرَاتِ الأَخْلاَقِ وَالأَعْمَالِ وَالأَھْوَائِ۔ اے اﷲ! میں برے اخلاق واعمال سے اور بری نفسانی خواہشات سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ 2 حضرت اَنسؓفرماتے ہیں: حضورﷺ فرمایا کرتے تھے: اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْبَرَصِ وَالْجُنُوْنِ وَالْجُذَامِ وَسَيِّئِ الْأَسْقَامِ۔ اے اﷲ! برص (پھلیری) سے، دیوانگی سے، کوڑھ پن سے، اور تمام بری اورموذی بیماریوں سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ 3 حضرت ابو البَسر صحابی ؓ فرماتے ہیں: حضور ﷺ یہ دعا مانگا کرتے تھے: اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْھَدْمِ، وَأَعُوْذُ بِکَ مِنَ التَّرَدِّيْ، وَأَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْغَرَقِ وَالْحَرَقِ وَالْھَرَمِ، وَأَعُوْذُ بِکَ أَنْ یَّتَخَبَّطَنِيَ الشَّیْطَانُ عِنْدَ الْمَوْتِ، وَأَعُوْذُ بِکَ أَنْ أَمُوْتَ فِيْ سَبِیْلِکَ مُدْبِّرًا، وَأَعُوْذُ بِکَ أَنْ أَمُوْتَ لَدِیْغًا۔ اے اﷲ! کسی عمارت کے نیچے دب کر مرنے سے، کسی اونچی جگہ سے گر کر مر نے سے اور ڈوب کر یا جل کر مرنے سے، اور حد سے زیادہ بوڑھا ہو نے