حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
فرما اور میرے خلاف کوئی تدبیر نہ فرما، اور مجھے ہدایت نصیب فرما اور ہدایت پر قائم رہنے کو میرے لیے آسان فرما، اور جو مجھ پر زیادتی کرے اس کے خلاف میری مدد فرما۔ اے میرے ربّ! تو مجھے اپنا شکر کرنے والا، اپنا ذکر کرنے والا، اپنے سے ڈرنے والا، اپنا فرماںبردار اور اپنی طرف متوجہ ہونے والا بنا دے۔ میری توبہ قبول فرما، میرے گناہ دھو دے، اور میری دعا قبول فرما، اور میری دلیل کو مضبوط فرما، اور میرے دل کو ہدایت نصیب فرما، اور میری زبان کو ٹھیک رکھ، اور میرے دل کے کینہ اور کھوٹ کو نکال دے۔2 حضرت ابنِ مسعودؓفرماتے ہیں: حضورﷺ یہ دعا بھی مانگا کرتے تھے: اَللّٰھُمَّ إِنَّا نَسْأَلُکَ مُوْجِبَاتِ رَحْمَتِکَ، وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِکَ، وَالسَّلَامَۃَ مِنْ کُلِّ إِثْمٍ، وَالْغَنِیْمَۃَ مِنْ کُلِّ بِرٍّ، وَالْفَوْزَ بِالْجَنَّۃِ وَالنَّجَاۃَ مِنَ النَّارِ۔ اے اﷲ! ہم تجھ سے تیری رحمت کو واجب کرنے والے اعمال اور تیری مغفرت کو ضروری بنانے والے اسباب اور ہر گناہ سے حفاظت اور ہر نیکی کی توفیق اور جنت میں داخلہ کی کامیابی اور دوزخ سے نجات مانگتے ہیں۔3 حضرت عبداﷲ بن عمروؓ فرماتے ہیں: حضورﷺ یہ دعا مانگا کرتے تھے: اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَظُلْمَنَا وَہَزْلَنَا وَجِدَّنَا وَعَمَدَنَا۔ اے اﷲ!ہمارے تمام گناہوں کو معاف فرما، ہمارے ظلم کو اور ہنسی مذاق کے گناہوں کو اور شعوری گناہوں کو اور جو گناہ جان بوجھ کر کیے ان سب کو معاف فرما۔1 حضرت عمران بن حصینؓ فرماتے ہیں: نبی کریم ﷺ اکثر یہ دعا کرتے تھے: اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِيْ مَا أَخْطَأْتُ وَمَا تَعَمَّدْتُّ وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ وَمَا جَھِلْتُ وَمَا تَعَمَّدْتُّ۔ اے اﷲ! میرے وہ تمام گناہ معاف فرما جو مجھ سے غلطی سے ہوگئے اور جو جان بوجھ کر ہوگئے اور جو میں نے چھپ کر کیے اور جو علی الاعلان کیے اور جو میں نے نادانی کے کام کیے اور جو گناہ جان بوجھ کر کیے وہ سب معاف فرما۔ 2 حضرت عائشہ ؓفرماتی ہیں: حضورﷺ فرمایا کرتے تھے: اَللّٰھُمَّ أَحْسَنْتَ خَلْقِيْ فَأَحْسِنْ خُلُقِيْ۔ اے اﷲ! تُو نے میری صورت اچھی بنائی اب سیرت بھی اچھی بنا دے۔3 حضرت اُمِ سَلَمَہؓ فرماتی ہیں: حضورﷺ فرمایا کرتے تھے: رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاھْدِنِي السَّبِیْلَ الأَقْوَمَ۔ اے میرے ربّ! مغفرت فرما، اور رحم فرما، اور مجھے سیدھے اور پختہ راستہ پر چلا۔4 حضرت انس بن مالکؓفرماتے ہیں: حضورﷺ فرمایا کرتے تھے: یَا وَلِيَّ الإِسْلاَمِ وَأَھْلِہٖ ثَبِّتْنِيْ بِہٖ حَتّٰی أَلْقَاکَ۔ اے اسلام کے والی اور اسلام والوں کے مددگار!مجھے اپنی ملاقات کے وقت تک یعنی موت تک اسلام پر جما ئے رکھ۔1