حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
حضرت ابو ہریرہؓفرماتے ہیں: حضورﷺ یہ دعا مانگا کرتے تھے: اَللّٰھُمَّ أَصْلِحْ لِيْ دِیْنِيَ الَّذِيْ ھُوَ عِصْمَۃُ أَمْرِيْ، وَأَصْلِحْ لِيْ دُنْیَايَ الَّتِيْ فِیْھَا مَعَاشِيْ، وَأَصْلِحْ لِيْ اٰخِرَتِيَ الَّتِيْ فِیْھَا مَعَادِيْ، وَاجْعَلِ الْحَیَاۃَ زِیَادَۃً لِّيْ فِيْ کُلِّ خَیْرٍ، وَاجْعَلِ الْمَوْتَ رَاحَۃً لِّيْ مِنْ کُلِّ شَرٍّ۔ اے اﷲ! میرا وہ دین سنوار دے جس سے میرے تمام کاموں کی حفاظت ہوتی ہے اور میری وہ دنیا درست فرما دے جس سے میری معا ش کا تعلق ہے اور میری آخرت کو بھی ٹھیک کر دے جہاں مجھے لوٹ کر جانا ہے اور زندگی کو میرے لیے ہر خیر میں بڑھنے کا ذریعہ بنا اور موت کو میرے لیے ہرشر سے راحت پانے کا ذریعہ بنا۔ 1 حضرت ابنِ عباسؓفرماتے ہیں: حضورﷺ یہ دعا مانگا کرتے تھے: اَللّٰھُمَّ لَکَ أَسْلَمْتُ، وَبِکَ اٰمَنْتُ، وَعَلَیْکَ تَوَکَّلْتُ، وَإِلَیْکَ أَنَبْتُ، وَبِکَ خَاصَمْتُ۔ اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِعِزَّتِکَ لَا إِلٰـہَ إِلَّا أَنْتَ أَنْ تُضِلَّنِيْ، أَنْتَ الْحَيُّ الَّذِيْ لَا یَمُوْتُ وَالْجِنُّ وَالإِنْسُ یَمُوْتُوْنَ۔ اے اﷲ!میں تیرا فرماںبردار ہوگیا اور تجھ پر ایمان لایا اور تجھ پر ہی بھروسہ کیا اور تیری طرف ہی متوجہ ہوا اور تیری مدد سے ہی میں نے اہلِ باطل سے جھگڑا کیا۔ اے اﷲ! میں اس بات سے تیری عزت کی پناہ چاہتا ہوں کہ تو مجھے گمراہ کر دے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو ہی وہ ذات ہے جو ہمیشہ زندہ رہے گی اور اسے موت نہیں آئے گی، باقی تمام جنات اور انسان ایک دن مر جائیں گے۔ 2 حضرت اُمِ سَلَمہ ؓ فرماتی ہیں: حضورﷺ اکثر یہ دعا مانگا کرتے تھے: یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ! ثَبِّتْ قَلْبِيْ عَلٰی دِیْنِکَ۔ اے دلوں کو پلٹنے والے!میرے دل کو اپنے دین پر جما ئے رکھ۔3 حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں: حضورﷺ فرمایا کرتے تھے: اَللّٰھُمَّ عَافِنِيْ فِيْ جَسَدِيْ، وَعَافِنِيْ فِيْ بَصَرِيْ، وَاجْعَلْہُ الْوَارِثَ مِنِّيْ لَا إِلٰـہَ إِلَّا أَنْتَ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ، سُبْحَانَ اللّٰہِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔ اے اﷲ!مجھے جسم میں اور نگاہ میں عافیت نصیب فرما،اور اس نگاہ کو موت تک باقی رکھ۔ تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو بردبار اور کریم ہے۔ میں اﷲ کی پاکی بیان کرتا ہوں جو عرشِ عظیم کا ربّ ہے اور تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔1 حضرت ابنِ عباسؓ فرماتے ہیں: نبی کریم ﷺ دعا میں یہ کہا کرتے تھے: رَبِّ أَعِنِّيْ وَلَا تُعِنْ عَلَيَّ، وَانْصُرْنِيْ وَلَا تَنْصُرْ عَلَيَّ، وَامْکُرْ لِيْ وَلَا تَمْکُرْ عَلَيَّ، وَاھْدِنِيْ وَیَسِّرْ ھُدَايَ، وَانْصُرْنِيْ عَلٰی مَنْ بَغٰی عَلَيَّ۔ رَبِّ اجْعَلْنِيْ لَکَ شَاکِرًا، لَکَ ذَاکِرًا، لَکَ رَاھِبًا، لَکَ مِطْوَاعًا، إِلَیْکَ مُجِیْبًا أَوْ مُنِیْبًا۔ تَقَبَّلْ تَوْبَتِيْ، وَاغْسِلْ حَوْبَتِيْ، وَأَجِبْ دَعْوَتِيْ، وَثَبِّتْ حُجَّتِيْ، وَاھْدِ قَلْبِيْ، وَسَدِّدْ لِسَانِيْ، وَاسْلُلْ سَخِیْمَۃَ قَلْبِيْ۔ اے میرے ربّ!میری اعانت فرما اور میرے خلاف کسی کی اعانت نہ فرما،اور میری مدد فرما اور میرے خلاف کسی کی مدد نہ فرما، اور میرے لیے تدبیر