حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
خدریؓ سے زیادہ دین کی سمجھ رکھنے والا نہیں ہے۔2 مروان بن حَکَم کے منشی ابو زُعَیزِعہ کہتے ہیں کہ مروان نے حضرت ابو ہریرہ ؓکو بلایا اور مجھے تخت کے پیچھے بٹھایا۔ مروان ان سے پوچھنے لگا اور میں ان کے جواب لکھنے لگا۔ جب ایک سال ہوگیا تو مروان نے انھیں بلاکر پردے کے پیچھے بٹھایا اور ان سے وہی پچھلے سال والے سوالات کیے۔ انھوں نے بعینہٖ وہی پچھلے سال والے جواب دیے، نہ کوئی حرف کم کیا اور نہ زیادہ، اور نہ آگے کیا اور نہ پیچھے۔3 حضرت ابو موسیٰ ؓ فرماتے ہیں: جب بھی حضورﷺ کے صحابہ ؓکو کسی چیز میں شک ہوا اور انھوں نے اس کے بارے میں حضرت عائشہؓسے پوچھا،تو انھیں ان کے پاس اس چیز کا علم ضرور ملا۔4 حضرت قَبِیصہ بن ذُؤیبؓ فرماتے ہیں: حضرت عائشہؓ تمام لوگوں میں سب سے زیادہ جاننے والی تھیں۔ حضورﷺ کے اکابر صحابہؓ ان سے مسائل پوچھا کرتے تھے۔5 حضرت ابو سَلَمہؓ فرماتے ہیں: میں نے حضرت عائشہؓ سے زیادہ حضورﷺ کی سنتوں کو جاننے والا اور بوقتِ ضرورت ان سے زیادہ سمجھ داری کی رائے والا، آیت کے شانِ نزول کو اور میراث کوان سے زیادہ جاننے والا نہیں دیکھا۔6 حضرت مسروق سے پوچھا گیا: کیا حضرت عائشہؓ علمِ میراث کو اچھی طرح جانتی تھیں؟ انھوں نے کہا: جی ہاں، اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے! میں نے حضورﷺ کے بزرگ اَکابر صحابہؓ کو دیکھا کہ وہ حضرت عائشہؓسے میراث کے بارے میں پوچھا کرتے تھے۔1 حضرت محمود بن لَبیدکہتے ہیں: نبی کریم ﷺ کی تمام ازواجِ مطہّرات کو حضور ﷺ کی بہت سی حدیثیں یاد تھیں، لیکن حضرت عائشہ اور حضرت اُمِّ سَلَمہ ؓ جیسی کوئی نہ تھی۔ اور حضرت عائشہ ؓ حضرت عمر اور حضرت عثمان ؓ کے زمانے میں فتویٰ دیا کرتی تھیں،اور پھر انتقال تک ان کا یہ مشغلہ رہا۔ اﷲ ان پر رحمت نازل فرمائے! اور حضورﷺ کے اکابر صحابہ حضرت عمر اور حضرت عثمان ؓ حضور ﷺ کے بعد ان کے پاس آدمی بھیج کر سنتیں پوچھا کرتے تھے۔2 حضرت معاویہ ؓ فرماتے ہیں: اﷲکی قسم! میں نے عائشہؓ سے زیادہ فصیح بلیغ اور ان سے زیادہ عقل مند کوئی خطیب نہیں دیکھا۔3 حضرت عروہ فرماتے ہیں: میں نے کوئی عورت ایسی نہیں دیکھی جو حضرت عائشہ ؓ سے زیادہ طب، فقہ اور اشعار کو جاننے والی ہو۔4 حضرت عروہ فرماتے ہیں: میں نے حضرت عائشہؓکی خدمت میں عرض کیا: میں آپ کے معاملہ میں جتنا سوچتا ہوں اتنا ہی مجھے تعجب ہوتا ہے۔ آپ مجھے تمام لوگوں میں سب سے زیادہ دین کی سمجھ رکھنے والی نظر آتی ہیں تو میں کہتا ہوں: اس میں کیا بات ہے؟ آپ حضور ﷺ کی زوجہ محترمہ ہیں اور حضرت ابو بکر ؓ کی صاحب زادی ہیں(آپ کو دین کی سب سے زیادہ سمجھ والا ہونا ہی چاہیے)۔ آپ مجھے عرب کی لڑائیوں کو، ان کے نسب ناموں کو اور ان کے اشعار کو جاننے والی نظر آتی ہیں تو میں کہتا ہوں: اس میں کیا بات