احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
’’میں اس خدائے ذوالجلال حی وقیوم اور قہار وجبار کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اور جس کی جھوٹی قسم کھانا لعنیتوں کا کام ہے اور میں اپنے بیٹوں، بیٹیوں، بیوی، بہنوں، ماں، باپ لکھتے وقت بھی جو رشتہ دار زندہ یا موجود نہ ہوں ان کا نام کاٹ دیا جائے۔ سر پر ہاتھ رکھ کر مؤکد بعذاب حلف اٹھاتا ہوں کہ جناب مرزامحمود احمد امام جماعت احمدیہ ربوہ نے کبھی زنا یا لواطت نہیں کی اور میری طرف جو یہ بات منسوب کی گئی ہے کہ میں نے ان کے دامن کو ایسی بدکاری سے داغدار قرار دیا ہے بالکل غلط ہے۔ میں نے کبھی نہ انہیں بدکار اور زانی سمجھا اور نہ کہا اور نہ ہی کوئی ایسی بات ان کی طرف منسوب کی اور نہ ہی میں نے کوئی تحریر لکھ کر دی۔ اے میرے خدا میں تجھے حاضر وناظر جان کر یہ کہتا ہوں کہ میرا یہ بیان بالکل سچ اور واقعات کے مطابق ہے اور میں نے کسی ترعیب یا ترہیب یا کسی بھی قسم کے دباؤ کے ماتحت یہ بیان نہیں دیا۔ میں جانتا ہوں کہ تیرے ہاتھ کے برابر کوئی ہاتھ نہیں۔ تیری قوت سے بڑھ کر کسی کی قوت نہیں۔ تو ہی جسے چاہے عزت دیتا اور جسے چاہے ذلیل کرتا ہے۔ اے میرے خدا اگر اوپر کے سارے بیان میں جھوٹا ہوں اور فریب، دغا، مکاری، چالبازی لفظوں کے ہیر پھیر فقرہ بازی اور خیانت سے کام لے رہا ہوں تو تیرا قہر تلوار کی مانند مجھ پر پڑے۔ تیرا غضب مجھے بھسم کر دے۔ ذلت، تباہی، غربت، بیماری، عزیزوں، رشتہ داروں، بیوی بچوں کی موت اور مصائب وآلام کی مار،مجھ پرمار اور اپنے ہیبت ناک ہاتھ کے ساتھ مجھے تباہ وبرباد کر کے رکھ دے۔ میرے درودیوار پر آگ برسے۔ میرے دشمنوں کو خوش کر دے۔ میں ذلیل ورسوا ہو جاؤں اور میری اور میرے باپ کی نسل منقطع ہو جائے اور ابدالابداد کے لئے مجھ پر لعنتیں برستی رہیں اور تیرے عفو کی چادر مجھے کبھی نہ ڈھانپے۔ لعنۃ اﷲ علی الکاذبین!‘‘ حضرت مسیح موعود (مرزاقادیانی) کا ایک عظیم الشان الہام بلائے دمشق از قلم: جناب عبدالرب خان صاحب برہم! ’’اگر آپ یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود (مرزاقادیانی) کی پیش گوئی بلائے دمشق کس وضاحت اور عظمت کے ساتھ پوری ہوئی تو اس کے لئے کتاب بلائے دمشق کا مطالعہ کیجئے۔ اس کتاب کے پڑھنے سے آپ یقینا محسوس کریں گے کہ آپ میں ایسی بصیرت پیدا ہوگئی ہے جس سے آپ کلام الٰہی کو سمجھ سکتے ہیں اور آپ میں ایسا ملا پیدا ہوگیا ہے جس سے آپ