احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
کرنا چاہئے ’’تخلقوا باخلاق اﷲ تعالیٰ حتی الامکان‘‘ اورانصاف تو یہ ہے کہ جھوٹوں پر جھوٹے بادشاہ حکومت کریں اور سچوں پر سچے بادشاہ، یہ نہیں کہ دونوں گڈ مڈ کردئیے جائیں۔ پس میں نے کرم الدین کی تعریف کی ہے۔ اسے بادشاہ بنایا ہے۔ نہ کہ توہین۔ سوم…کذب کے لغوی معنی واجب کرنا اور درنگ کرنا بھی ہیں۔ پس کذاب کے معنی بہت بڑا واجب کرنے والا اور بہت بڑا درنگ کرنے والا ہوئے۔ یعنی کرم الدین لوگوں پر مجھے دجال کہنا واجب کرتا ہے اور میری نبوت اور مسیحیت پر ایمان لانے میں درنگ کرتا اور روڑے اٹکاتا ہے اور یہ واقعی ہے۔ پس اس میں دلآزاری اور توہین کہاں سے آگھسی؟ اور توہین بھی ہے تو اپیلانٹ کی نہ کہ رسپانڈنٹ کی۔ پھر جب کذب کے دو معنی ہیں تو شک پیدا ہوگیا کہ متکلم کی مراد کونسے معنی ہیں اور شک ہمیشہ ملزم کے حق میں مفید ہوتا ہے نہ کہ مدعی کے حق میں۔ لہٰذا جرمانہ واپس ملنا چاہئے۔ عدالت ماتحت بالکل واقف ہی نہیں کہ لغت کسے کہتے ہیں اور اصطلاح کیا چیز ہے اور فقط مشترک المعنی کس جانور کا نام ہے؟ چہارم…لالہ چندولعل صاحب کی عدالت لکھ چکی ہے کہ کرم الدین نے بہت سے جھوٹ بولے۔ بس اب اس کے کذاب ہونے میں کیا شک رہا۔ میں نے ہی کیا بھس ملا دیا۔ مسٹر آتما رام کی عدالت ہرگز مجاز نہ تھی کہ لالہ چندولعل کی عدالت کے عندیہ کو مسترد کردیتی کیونکہ وہ عدالت اپیل نہ تھی۔ پنجم…لئیم کے لغوی معنی نالائق اور بخیل کے ہیں۔ یہ صفت ہر انسان پر صادق آتی ہے۔ ایک عالم وفاضل بمقابلہ ایک طبیب کے یا شاعر کے نالائق ہے۔ یعنی وہ بیمار کے علاج کرنے اور شعر کہنے کی لیاقت نہیں رکھتا اور ہر شخص بخیل ہے کیونکہ کوئی سائل اگر کسی لکھ پتی سے ایک لاکھ روپیہ جو اس کا کل سرمایہ ہے مانگے تو وہ ہرگز نہ دے گا۔ پس یہ واقعی صفت ہے اس میں کونسا ازالہ حیثیت ہوگیا جبکہ ہر انسان کی یہی حیثیت ہے۔ ششم… بہتان مشتق ہے بہت بالفتح وبالضم سے جس کے معنی کسی کو اچانک آلینے اور حیران کرنے اور حیران ہونے کے بھی ہیں۔ اس کو ازالہ حیثیت سے کیا تعلق۔ اول تو شک کا وہی پوا یہاں بھی لگا ہے۔ دوم…کرم الدین نے مجھے اچانک آلیا، حیران کیا اور خود بھی حیران ہوا۔ وہ اور میں اور میرے حواری عدالت میں سرگاڑی اور پائوں پہئیے بنے۔ متواتر دوسال پھرے پھر کی بن گئے۔ چوکڑی بھول گئے۔ ہوش بگڑ گئے۔ حواس لٹو اور عقل چپرغٹو ہوگئی۔ الٰہی پناہ! یہ تو واقعی بات ہے اگر توہین اور دل آزاری ہوئی تو فریقین کی۔ کرم الدین ہی میں کونسا