احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
نبی نے بھی نہیں دکھایا۔ کیونکہ مردوں کا زندہ کرنا نیچر کے خلاف ہے۔ اور آسمانی کتابوں میں کہیں بھی معجزات کا ذکر نہیں۔ کیونکہ …… نیچر ٹوٹ نہیں سکتا۔ اور انبیاء کو معجزہ دکھانے کی ضرورت نہیں۔ مگر خود بدولت کو ضرورت ہے۔ آسمانی نشان (معجزہ) ہمیشہ دکھایا جاتا ہے مقدمات میں معجزہ طاعونی اموات میں معجزہ، گدھے کی لات میں معجزہ۔ الغرض آپ مجسم معجزہ ہیں اور دعوے سے کہتے ہیں کہ میں کوئی ساڑھے اڑھائی سو آسمانی نشان دکھا چکا ہوں اگر یہ نیچر کے خلاف ہیں تو جھوٹے کے منہ میں وہ اور اگر نیچر کے موافق ہیں تو کوئی جدت نہیں۔ یعنی معمولی باتیں ہیں۔ پھر آپ پر کوئی کیوں ایمان لائے۔ آخری مداری کے پاس کچھ تو مسالا ہو۔ تاویلیں بھی بے سعی اور قابل مضحکہ جب کہا جاتا ہے کہ عیسیٰ مسیح کا ایک نشان ہے ’’وان من اہل الکتاب الا لیؤمنن بہ قبل موتہ الآیہ‘‘ یعنی عیسیٰ مسیح علیہ السلام پر تمام اہل کتاب ان کی وفات یا اپنی وفات سے پہلے ایمان لائیں گے۔ اور یہ ان کا باہمی اختلاف مٹ جائے گا۔ تو آپ اس صاف اور صریح آیت کی یہ تاویل کرتے ہیں کہ لیؤمنن ماضی کا صیغہ ہے۔ یعنی اہل کتاب عیسیٰ مسیح کے واقعہ صلیب پر ایمان لاچکے ہیں۔ یہ وہ تاویل ہے جس کو سن کر خردجال کو بھی مارے غیظ وغضب کے بخار چڑھ جائے اور ایک میزان ومنشعب پڑھنے والا بچہ بھی لے پالک کے منہ پر تھپڑ رسید کرنے لگے کہ بزاخفش کیا میں میں کرتا ہے؟ پھر مقصود مسیح پر ایمان لانا ہے۔ یا واقعہ صلیب پر۔ دوم…آیت میں قبل موتہ حشو ٹھہرتا ہے کیونکہ ایمان لانے کو موت وحیات سے کیا علاقہ۔عیسائیوں کا ایمان بے شک صلیب پر ہے۔ مگر یہود کا ایمان صلیب اور کفارہ پر کہاں ہے۔ یہود اچھلے کو دے ضرور کہ ’’انا قتلنا المسیح‘‘ مگر خوشی کی اچھل کود پر ان کا ایمان ایسا ہی ہے جیسا مرزا اور مرزائیوں کا وفات مسیح پر اور اس صورت میں یہودیوں اور مرزائیوں میں کیا فرق رہا؟ انہوں نے بھی مسیح کو مارا۔ انہوں نے بھی، دونوں پلّے برابر ہوگئے۔ خدائے تعالیٰ تو یہود کے دعوے قتل وصلب کی تردید فرمائے کہ ’’وما قتلوہ وما صلبوہ‘‘ اور مرزا اور مرزائی یہود کے ہم زبان ہوکر کہیں کہ ’’قتلنا، قتلنا، قتلنا‘‘ یعنی ہم نے مارا! ہم نے! ہم نے!اور حقیقت میں مرزائیوں کی فتح بھی یہودیوں کی فتح سے کم نہیں اور جب خود لے پالک عدالت گوداسپور کی صلیب پر چڑھ کر اور مشبہ بالمصلوب ہوکر بچ گیا ہے اور اب اپنی موت مرے گا تو عیسیٰ مسیح کے مصلوب اور مشبہ بالمصلوب ہونے کی پوری تصدیق ہوگئی اور مسیح سے مماثلت تامہ ظہور میں آئی۔ اس سے بڑھ کر فتح اور آسمانی نشان کا اور کیا ظہور ہوگا؟ اور ہم پیشینگوئی کرتے ہیں