احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
ڈریس اور درست ہوکر گورنمنٹ کو بھی ڈانٹ بتائی اور کھلم کھلا جہاد وجدال وقتال کیا مگر مرزا قادیانی کا ضعف اور بزدلی دیکھئے کہ جہاد کے نام سے انہیں لرزہ چڑھتا ہے۔ گورنمنٹ کی غلامی کا بار بار اعلان ان کے مسیح موعود ہونے کی منادی اور نوٹس بلکہ دستاویز ہے۔ گزشتہ دجالوں نے کسی گورنمنٹ کو جوتی کی نوک کے برابر بھی نہ سمجھا اور برٹش گورنمنٹ کی جوتی آپکا تاج ہے۔ جب آپ خدا کی طرف سے امام الزمان اور حجۃ اﷲ ہیں اور خدا کا ہاتھ آپ کے سرپر ہے تو کسی کا کیا خوف اور کیا غم۔ ایسی ہی کمزوریوں نے تو مسیحیت اور مہدویت کو خاک میں ملا رکھا ہے۔ آپ خوش قسمتی سے برٹش جیسی آزاد اور آزادی بخش گورنمنٹ کے عہد میں مہدی بنے ہیں۔ کوئی دوسری متعصب گورنمنٹ ہوتی تو مزہ آتا۔ ہم نے جو فتنہ عظیم کا لفظ عنوان میں لکھا ہے تو مراد بالفعل دین اسلام میں فتنہ پیدا کرنا ہے نہ کہ سلطنت کے انتظام یا دنیا کے امن میں خلل ڈالنا۔ کیونکہ کیا پدی اور کیا پدی کا شوربا۔ ہاں خدا گنجے کو ناخن نہ دے۔ رفتہ رفتہ ایسا بھی ہوجائے تو کیا عجیب ہے۔ چھوٹی سی چنگاری یا دیا بکس کی تیلی آوائل میں بالکل بے حقیقت ہوتی ہے جس کو جوتی سے رگڑ سکتے ہیں۔ لیکن تھوڑی غفلت میں عالمگیر آگ ہوجاتی ہے۔ جس کا بجھانا انسانی طاقت سے باہر ہوجاتا ہے۔ میرے پاس دو لاکھ قلمبند والنٹیئر ہیں۔ ہم کہتے ہیں دو لاکھ نہیں دس لاکھ ہیں۔ مگر یہ کٹ پتلیاں کس مرض کی دارو ہیں۔ جب کہ اپنے جبروت سے مثل فوج مہدیاں گزشتہ دنیا پر سکہ نہیں جما سکتیں۔ اور بزور تیغ امام الزمان کی مہدویت اور مسیحیت نہیں منوا سکتیں۔ کوئی کیونکر سمجھے کہ آپ مہدی ہیں۔ جب کہ قوت کا کوئی کرشمہ آپ میں نہیں۔ گزشتہ مہدیوں کی پرجلال لائف سے تواریخ بھری ہوئی ہے۔ کوئی مہدی ایسا نہیں گزرا جس نے گورنمنٹ کا مقابلہ کرکے ایک تہلکہ اور انقلاب عظیم پیدا نہ کردیا ہو۔ اور فرماں روا کو مشکلات اور مہمات میں نہ ڈال دیا ہو۔ اب تواریخ میں قادیانی مہدی کی لائف اور اس کے کارنامے آنے والی نسلوں کے دل میں کیا وقعت پیدا کریں گی کہ قادیانی مسیح گورنمنٹ کا غلام تھا۔ جہاد کے نام سے کانپتا تھا۔ مرزا قادیانی کے کانشنس میں مطلق حرارت نہیں جبن اور حیزپن نے مہدویت کے انجن کو سرد کردیا ہے اگر ان کے مورث مہدیاں سابق بھی ایسی ہی ہوتے تو تواریخ میں جلی حرفوں سے ان کی شان میں یہ شعر کیونکر موزوں ہوتا ؎ رستم رہا زمین پہ نے سام رہ گیا مردوں کا آسمان کے تلے نام رہ گیا کسی نبی نے آج تک اپنے کانشنس کے خلاف نہیں کیا کیونکہ ایسا کرنے والا منافق