احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
سوال…از آسمان۔ جواب…از ریسمان منشی صاحب اور صوفی صاحب نے ایک ٹکسالی اور اصولی بات کہی تھی جس سے کوئی ذی عقل انکار نہیں کرسکتا کہ جو الہام پورا نہ ہو اسے الہام کہنا ملہم (خدائے تعالیٰ) پر افتراء کرنا ہے۔ مگر چونکہ اس سے مرزا قادیانی کا کونا دبتا تھا۔ کیونکہ ان کا کوئی الہام کبھی پورا نہیں ہوا۔ لہٰذا اوڑان گھائی بتا گئے۔ اور اپنے الہامات کے پورا نہ ہونے کی وجہ نہ بتائی۔ آپ نے مکہ معظمہ کا ذکر کیوں کیا یہ کہنا تھاکہ اگر مجھے قادیان شریف میں خیالی منارے کے نیچے آسمانی باپ کی قسم دی جائے۔ کیونکہ آپ مکہ معظمہ اور کعبہ مکرمہ سے منحرف ہوچکے ہیں۔ باوصف استطاعت رکھنے کے حج کو نہیں جاتے بلکہ اپنے چیلوں کو بھی منع کرتے ہیں کہ سمندر میں ناکے ہیں جہاز غرق ہوتے ہیں اور خشکی میں شیر لگتا ہے۔ طاعون اور ہیضہ کے جابجا قرینے ہیں پس اپنے کو ہلاکت میں ڈالنا شہید ہونا ہے کوئی سچا الہام خیالی طور پر نہیں ہوتا بلکہ خدائے تعالیٰ کی جانب سے القاء ہوتا ہے جس کا پورا ہونا قطعی اور یقینی ہے۔ اس بات کی کیا دلیل ہے کہ اوروں کے الہامات تو خیالی اور آپ کے الہامات یقینی ہوں جو سرسراہٹ بن کر پھر ہوجائیں اور وقوع میں نہ آئیں اور جس طرح آپ کے الہامات محض افتراء علی اﷲ ہیں۔ اسی طرح آپ کی قسم کا بھی کسی ایسے تیسے ہی کو یقین ہوگا۔ ’’جولا تطع کلّ حلاف مہین الآیہ‘‘ پر ایمان نہ رکھتا ہوگا۔ پھر الہام کسی واقعہ کے متعلق ہوتا ہے جس کا ظہور الہام کے لئے کسوٹی بن جاتا ہے۔ آپ کے الہامات انت بمنزلۃ ولدی وغیرہ کونسے واقعہ کے متعلق ہیں۔ آپ کو آسمانی باپ کا لے پالک کس نے مانا۔ الہام تو ہوگیا لیکن اگر ہم خودمرزائیوں سے پوچھیں کہ کیا درحقیقت مرزا خدا کے لے پالک ہیں تو وہ اس کا جواب متحیر ہوکر نفی ہی میں دیں گے۔ فرمائیے جب خاص الخاص مریدین بھی الہام کے منکر ہیں تو غیر کیوں منکر نہ ہوں؟ مرزا قادیانی کے الہامات وواقعات کے متعلق اور واقعات کے پورا کرنے والے تو کیا ہوں گے اگر ان کو غور سے دیکھا جائے اور جمع کیاجائے تو ایک بے معنی غیر منضبط بے سروپا لغویات وخرافات ہوگی۔ نبی بھی بن گئے۔ مسیح موعود بھی بن گئے مگر آسمانی باپ نے جدید نبی کی بغل میں کوئی پشتارا (صحیفہ) دیکر نہ بھیجا جس میں امت کے لئے حالات وقوانین ہوتے۔ امام الزمان بن گئے مگر الہام کے گھڑنے تک کا سلیقہ نہ ہوا۔ عیب کرنے کو بھی ہنر چاہئے مجدد السنہ مشرقیہ پر ایمان لاتے تو وہ اچھوتے الہامات کا گھڑنا بتا دیتا کہ ہرگز ٹکسال