احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
کی ایک ایک تصویر موجود ہے۔ یوں فرمائیے کہ وہ بت پرست ہیں یعنی جس طرح بت پرستوں کے گھر میں دیوتائوں کی مورتیاں موجود رہتی ہیں اور وہ صبح شام ان کی پوجا اور ڈنڈوت کرتے ہیں۔ یہی حال مرزائیوں کا ہے۔ نیک نیتی کا حیلہ ہرفعل میں ہوسکتا ہے۔ کوئی شخص نامحرم عورت سے زنا کرے اور یہ نیت رکھے کہ میں تو اپنی اور اس کی نفسانی خواہش مٹانے کو زنا کرتا ہوں۔ یا کوئی شخص جلق لگائے یا لواطت کرے کہ میں اس ذریعہ سے زناء سے بچوں گا یا کوئی شخص سودلے اور یہ نیت کرے کہ میں اس سے مسجد تعمیرا کرائوں گا یا دینی مدرسہ کھولوں گا یا محتاجوں کی مدد کروں گا تو ایسی نیت اسلامی شریعت میں کیونکر جائز ہوسکتی ہے؟ پھر جو امور خلاف شریعت ہیں ان کے ارتکاب میں نیک نیتی کا کیا ثبوت ہے؟ جو شخص کھلم کھلا تصویر بنواتا اور لوگوں کو دیتا ہے کہ اس کو دیکھو اور اپنے پاس رکھو ہر سچا مسلمان اس کو ملعون سمجھے گا۔ اس کے دل میں ہرگز خیال نہ گزرے گا کہ اس کی نیت کیسی ہے کیونکہ دل چیر کر کوئی شخص اپنی نیت نہیں دکھا سکتا۔ نہ ارتکاب امور خلاف شریعت میں نیک نیتی ملحوظ وماخوذ ہے۔ ذرا خیال کرنا چاہئے کہ جس نبی امیa کی بعثت صرف اس لئے تھی کہ شرک اور بت پرستی اور اس کے لوازم کو دنیا سے مٹائے اور توحید قائم کرے۔ مرزا باوصف اس دعوے کے کہ میں اس کا متبع اور امتی بلکہ اس کا بروزی ہوں اپنی تصویریں بنائے اور ان کو شائع کرے اور دنیا کو شرک وکفر کی ظلمت میں برجعت قہقری ڈالے۔ تصویر کا بنوانا محض اس غرض سے ہوتا ہے کہ لوگ اس کو محبت مفرط اور عظمت سے اپنے پاس رکھیں۔ خود مرزا کے قول سے ثابت ہوتا ہے کہ یورپ والے میری تصویر دیکھ کر قیافے سے کام لیں اور مجھے مسیح موعود اور امام الزمان سمجھیں اور ان کے دلوں میں میری عظمت قائم ہو فرمائیے اب بدنیتی میں کیا شبہ رہا مرزا اپنے ہی منہ اور اپنے ہی دعوے سے ملعون ثابت ہوگیا۔ نیک نیتی شعائر اسلام کے قائم کرنے اور ناموس شریعت کی حفاظت میں ہے نہ کہ شرک اور کفر کے دعائم ولوازم کے پھیلانے میں۔ اسلام میں توحید کی یہ شان ہے کہ بجز خدائے وحدہ لاشریک کے کسی کی ذرہ بھر عظمت بھی دل میں نر ہے اور جب پتھر وغیرہ دھاتوں کی مورتیوں اور کاغذ کی تصویروں کی عظمت کی گئی تو اسلام اورکفر میں کیا فرق رہا؟ بت پرست بھی یہی کہتے ہیں کہ ہم مورتیوں کو خدا نہیں سمجھتے بلکہ نہایت نیک نیتی کے ساتھ اس ذریعہ سے نرا انکار جوتی سروپ کا دھیان گیان لگاتے ہیں۔ کوئی بتائے کہ بت پرستوں