احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
دعویٰ دائر کیا ہے۔ عیسیٰ مسیح علیہ السلام کو اس لئے گالیاں دی جاتی ہیں کہ دنیا ان کی عظمت کرتی ہے۔ نصاریٰ ان کو خدا مانتے ہیں اور مسلمان سچا نبی یقین کرتے ہیں اور ظاہر ہے کہ جب مرزا قادیانی اپنے کو مسیح اور امام الزمان مان چکے ہیں تو رقابت کے باعث عیسیٰ مسیح کی وقعت ان کی نظر میں کھٹک رہی ہے۔ اور جھلاّ جھلاّ کر ان کو اور ان کے ساتھ عیسائیوں اور مسلمانوں کو گالیاں دے رہے ہیں کہ میں آسمانی باپ کا زندہ لے پالک اور نبی دنیا میں موجود، مجھے تو کوئی دمڑی کو بھی نہیں پوچھتا اور سب میرے نام پر پاپوش مارتے ہیںاور نصاریٰ مردہ ابن اﷲ کی پرستش اور مسلمان مردہ نبی کی عظمت کرتے ہیں۔ عظمت کیا معنی یہ بھی نصاریٰ کی طرح عیسیٰ مسیح کو پوجتے ہیں۔ خدا کی شان عیسیٰ مسیح تو فاسق وفاجر ٹھہریں جن کی عصمت کی قرآن وحدیث شہادت دیں اور مرزا فاسق فاجر نہ ٹھہرے جو سینکڑوں جھوٹ بولے۔ جھوٹا مشن کھڑا کرے۔ فریب اور دغا کی دکان جمائے۔ اصول اسلام کو توڑے۔ اپنے کو لے پالک بنانے اور اپنی تصویر شائع کرنے سے دنیا میں شرک پھیلائے۔ دیکھو اس قدر جھوٹے مہدی گزرے مگر مرزا نے کبھی کسی مہدی پر سبّ ولعن کا مینہ نہیں برسایا حالانکہ وہ مردود اسی قابل تھے وجہ یہ ہے کہ آپ بھی ان کے ساتھ ملعون ٹھہرتے ہیں اور آپ کے پاس کوئی دلیل اس امر کی نہیں کہ وہ تو جھوٹے تھے اور میں سچا ہوں۔ پھر عیسیٰ مسیح جو آپ کے نزدیک مر گئے ان کو تو ہر طرح برا کہا جاتا ہے اور ان کا قطعاً انکار کیاجاتا ہے لیکن یورپ میں جو دو مسیح (مسٹر پکٹ اور ڈاکٹر ڈوئی) اور سمالی لینڈمیں مہدی (مُلّا عبداﷲ) آنکھوں کے سامنے موجود ہیں اور مرزا کی چھاتی پر مونگ دل رہے ہیں۔ ان کا دعویٰ نہیں توڑا جاتا وجہ یہ ہے کہ تینوں خالہ کے بیٹے ہم پیشہ اور ہمعصر ہیں۔ انہوں نے یورپ وافریقہ کا کونا دبایا تو مرزا قادیانی نے ہندوستان کا۔ نصف ی ونصف لکم ہذا قوم الوحوش وہ زندہ ہٹے کٹے ٹنگری لینے کو موجود۔ انبیاء تو مر گل گئے وہ کیا کرسکتے ہیں جلن تو اس بات کی ہے کہ دنیا مردہ پرست ہے۔ اگر مرزا قادیانی کا یسوع فاسق وفاجر تھا تو اس سے تعرض ہی کیا۔ دنیا میں لاکھوں فاسق وفاجر ہیں جو ٹکسال باہر ہیں اور وہ خود ملعون ہیں ان پر لعنت بھیجنے کی ضرورت ہی نہیں۔ نہ وہ کسی کا کچھ بگاڑتے ہیں۔ مرزا قادیانی کا مقابلہ تو انبیاء سے ہے جب تک ان میں عیب نہ نکالیں اور ان کو فاسق وفاجر نہ بنائیں خود معصوم نبی نہیں بن سکتے۔ پس صاف ظاہر ہے کہ مرزا قادیانی عیسیٰ بن مریم ہی کو فاسق وفاجر قرار دیتے ہیں نہ کہ کسی دوسرے یسوع کو جس کا درحقیقت وجود ہی نہیں۔